کشمور میں بے دردی سے زیادتی کا نشانہ بننے والی 4 سالہ بچی کا کامیاب آپریشن کر لیا گیا۔
دو روز قبل کشمور میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا جس نے ہر شہری کو لرزا کر رکھ دیا۔ کراچی کی رہائشی تبسم بی بی کو نوکری کا جھانسہ دے کر کشمور لے جایا گیا تھا جہاں پہلے اس کے ساتھ اور پھراس کی چار سالہ بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی۔
معصوم بچی کے ساتھ وحشیانہ تشدد بھی کیا گیا جس سے اس کے پیٹ کی آنت نکل آئی، اس کے دانت توڑے گئے جب کہ سر کے بال بھی کاٹ دیے، اس کے علاوہ بچی کا گلا بھی دبایا گیا تھا۔
پولیس نے واقعے میں ملوث ایک ملزم رفیق ملک کو گرفتار کر لیا جس نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔
دوسرے ملزم خیر االلہ سمیت دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کشمور میں اجتماعی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
ترجمان گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ نے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کشمور واقعہ بہت تکلیف دہ ہے۔ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔
دوسری جانب اسپتال میں داخل بچی کا کامیاب آپریشن کر لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے جب بچی کو اسپتال لایا گیا تھا تو اس کی حالت بہت خراب تھی تاہم اب پہلے سے بہتر ہے۔
واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا اور پھر ماں اور 4 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فروخت کردیا گیا۔
The culprit must be handled with iron hands