فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان کی مہنگی ترین شادی کی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کر دی ہے۔۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوجرانولہ کی ایک بڑی کاروباری شخصیت نے کنٹری کلب کو 120 روز کے لیے بک کیا تھا جس کے لیے 15 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔
اسی طرح شادی کے انتظامات کا جائزہ لینے والی کمپنی کو ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے ادا کیے گئے جبکہ بارات کی تزئین و آرائش کے لیے بھی اتنی ہی رقم دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق صرف آتش بازی پر ایک کروڑ روپیہ خرچ کیا گیا، فوٹو گرافی اور اسٹوڈیو کے اخراجات 95 لاکھ روپے تک کیے گئے۔
اس تقریب میں 2 گلوکاروں کو بلایا گیا تھا جنہیں ایک کروڑ روپے سے زائد رقم کی ادائیگی کی اطلاعات ہیں جن کی تحقیقات جاری ہیں۔
اسی طرح نکاح خواں کو بھی 10 لاکھ روپے ادائیگی کی گئی۔
سوشل میڈیا پر اس شادی کا بہت چرچا ہوا تھا اور صارفین نے رنگارنگ قسم کے تبصرے کیے تھے جن میں زیادہ تر تنقیدی نوعیت کے تھے۔
سوشل میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد ایف بی آر نے اس کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دی تھیں اور اب انکوائری رپورٹ پیش کر دی ہے۔
Disgusting, that in a class society marriage is not about love between two people. It is about property and wealth. Is this invitation card about two young people getting married or two companies getting married(merged).And a rental mullah delivered sermon on simplicity during the function. 🤔🤔🤫