• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

بھارت کو نواز شریف موزوں لگتا ہے، دونوں فوج کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، عمران خان

by sohail
نومبر 13, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر فوج کو آرمی چیف کے خلاف بغاوت کرنے کا کہا اس سے بڑی غداری کیا ہو گی۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بھارتی بیانیہ لے کر بات کر رہی ہے، اگر اس وقت پاکستان کی فوج کمزور پڑتی ہے تو بھارت ہمارے ملک کے تین ٹکڑے کرنا چاہتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت کو نواز شریف موزوں لگتا ہے، اس حوالے سے ہمارے پاس تمام معلومات ہیں کہ نواز شریف بھارت میں کس کس سے ملاقات کرتے رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہ ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی پر نواز شریف اور مریم نواز پر انکشاف ہوا کہ عمران خان کسی حال میں بھی این آر او نہیں دے گا تو اس کے بعد انہوں نے آرمی اور عدلیہ پر حملہ کیا۔

حکومتی غلطیوں کا اعتراف

وزیراعظم نے انٹرویو میں کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس جانے سے متعلق فیصلے میں تاخیر کے باعث بہت نقصان ہوا، ہمیں حکومت سنبھالنے کے فوری بعد آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہئے تھا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی کی کیفیت معیشت کیلئے تباہ کن ہے، آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے سے یہ غیریقینی پیدا ہوئی۔

بیورو کریسی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد ملکی مالیاتی اداروں میں بحران کا اندازہ ہوا، 60 کی دہائی میں پاکستان کی بیوروکریسی پورے ایشیا میں بہت معیاری سمجھتی جاتی تھی لیکن 70 کی دہائی میں بیوروکریسی میں سیاسی مداخلت شروع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی میں سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے معیار انتہائی پستی کا شکار ہے جس کی وجہ سے انتظامی ڈھانچہ کمزور ہو چکا ہے۔

‘زندگی میں اتنی محنت کبھی نہیں کی جتنی اب کر رہا ہوں’

وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی اخراجات کی وجہ سے گھر سے باہر نہیں جاتا، میرے بچے لندن میں زیر تعلیم ہیں اور جب سے اقتدار میں آیا ہوں ایک بار بھی برطانیہ نہیں گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جتنی محنت کی ماضی میں کبھی اتنی محنت نہیں کی، گزشتہ دو برسوں میں جو کام کیا اس پر مطمئن ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعظم ایک دن کی بھی چھٹی نہیں لی اور ہمت سے زیادہ کام کیا۔

‘پاکستان میں اقتدار کو پیسہ بنانے کا اہم ذریعہ تصور کیا جاتا ہے’

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں یہ روش رہی ہے کہ اقتدار میں آکر پیسہ بناؤ، جب اقتدار ختم ہو جائے اور احتساب کا عمل شروع ہو تو نعرہ لگاؤ کہ انتقامی کارروائی ہو رہی ہے۔

نے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ  دونوں پارٹیز کرپشن کی بنیاد پر نکالی گئی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ آصف علی زرداری کی کرپشن پر دستاویزی فلمیں اور کتابیں موجود ہیں۔

‘وائٹ کالر جرائم کے خلاف کارروائی آسان کام نہیں’

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں جہاں انتظامی ڈھانچے کمزور ہوں وہاں وائٹ کالر جرائم کے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وائٹ کالر جرائم میں ملوث افراد کے پاس مہنگے وکیل ہوتے ہیں اور یہ لوگ تحقیقاتی اداروں کو رشوت دے کر بچ جاتے ہیں۔

ملائشیا کی مثال دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مقابلے میں ملائشیا بہت مستحکم ہے لیکن وہاں بھی کرپٹ سیاستدانوں کو بے نقاب کرنے کیلئے 2 سال کا عرصہ لگا۔

وزیراعظم کے مطابق اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف کے معاملے میں حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی اور این آر او کیلئے نیب کے قوانین میں ترمیم کا مطالبہ کیا تاکہ احتساب کا ادارہ غیر فعال ہو جائے۔

‘ اپوزیشن نظریے کے بجائے پیسے بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے’

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نظریہ کی جنگ نہیں بلکہ چوری کے پیسے بچانے کیلئے چیخ و پکار کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سب سے بڑی پریشانی دیگر ممالک سے قرضے مانگنے پر ہوئی، میں ہر روز دعا کرتا ہوں کہ اللہ ہماری قوم کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی ہمت دے۔

‘عثمان بزدار میں میڈیا کا سامنا کرنے کا اعتماد نہیں’

عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے متعلق ایک سوال پر کہا وہ زبردست کام کر رہے ہیں لیکن ان کی ایک کمزوری ہے کہ انہیں میڈیا کا سامنا کرنا نہیں آتا کیونکہ ان میں وہ اعتماد نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بالکل اسی طرح ہے جیسے نواز شریف اپنے ابتدائی دور میں میڈیا کے سوالات کے جوابات نہیں دے سکتے تھے۔

انہوں نے عثمان بزدار کے حوالے سے مزید کہا کہ وہ اپنے کام کی تشہیر نہیں کر سکتے جس طرح شہباز شریف کرتے تھے۔

پناجب میں آئی جی کی تبدیلی کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ میری مداخلت کے باوجود قبضہ مافیا کے لوگ آزاد گھومتے تھے تب میں نے آئی جی پنجاب کو تبدیل کیا اور نئے افسر نے قبضہ مافیا کے کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

 وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کے تمام بڑے منصوبوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔

‘فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور زراعت وفاق کے پاس ہونا چاہئے’

عمران خان نے گندم و چینی بحران کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ پرانا طریقہ کار ختم کر رہے ہیں اور اب صوبوں سے پوچھنا نہیں پڑے گا کہ کتنی گندم ہوئی ہے کیونکہ سپارکو سیٹلائٹ کے ذریعے اسکرینگ ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ گندم سمیت دیگر اجناس کی اسمگلنگ کا بڑا مسئلہ ہے اس لیے فوڈ ڈیپارٹمنٹ یا زرعی ادارے وفاقی حکومت کے پاس ہونے چاہئے۔

‘اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے’

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب تک فلسطین کے عوام کسی معاہدے پر اطمینان کا اظہار نہیں کریں گے ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات بالکل ٹھیک ہیں۔

انہوں نے کہا میں نے سعودی ولی عہد سے ملاقات میں انہیں قائل کرنے کی کوشش کی کہ یمن میں جنگ ختم ہو سکتی ہے جبکہ ایران بھی اس بات پر آمادہ تھا۔

Tags: پاک فوجعمران خاننواز شریف
sohail

sohail

Next Post

ملک میں کورونا سے مزید 37 افراد جاں بحق، 2304 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان کے لیجنڈ گلوکار عالمگیر کے گردے کا کامیاب ٹرانسپلانٹ

لیڈی ڈیانا کے متعلق نیٹ فلیکس کی سیریز 'دی کراؤن' کا اگلا سیزن ریلیز کے لیے تیار

ٹرمپ کا نیا دعویٰ، میرے ووٹ جو بائیڈن کو منتقل کئے گئے

اسٹیٹ بینک نے بھارتی مواد دکھانے والی ویب سائیٹس کی سبسکرپشن پر پابندی لگا دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In