گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 36 ہزار 923 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 ہزار 304 کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح گزشتہ چار ماہ کی بلند ترین سطح 6.24 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 52 ہزار 296 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 37 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 7092 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے بتائے ہوئے اعداد وشمار کے مطابق اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 23 ہزار 641 ہے، کورونا سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 21 ہزار 563 ہے۔
صوبوں کی صورتحال
سندھ اس وقت سب سے متاثرہ صوبہ ہے جہاں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 51 ہو گئی ہے جبکہ 2718 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 822 ہو گئی ہے، صوبے میں وبا کی وجہ سے گزشتہ روز 17 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد پنجاب میں اموات کی تعداد 2 ہزار 455 تک پہنچ گئی۔
خیبرپختونخوا میں 41 ہزار 472 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 303 افراد انتقال کر گئے ہیں۔
بلوچستان میں مریضوں کی تعداد 16 ہزار 274 اور اموات 155 تک پہنچ گئی ہیں۔
اسلام آباد میں اب تک 23 ہزار 122 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 250 افراد انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں 5 ہزار 139 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 416 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، وبا کے آغاز سے اب تک اموات کی تعداد بالترتیب 118 اور 93 ہے۔