نیٹ فلیکس کی مقبول سیریز دی کراؤن کے مداحوں کے انتظار کی ساعتیں ختم ہونے کو ہیں، سیریز کا چوتھا سیزن سینما گھروں کی زینت بننے جا رہا ہے۔
سیریز کی کہانی برطانوی شہزادی ڈیانا اور ان کے گھر والوں سے متعلق ہے۔
سیریز کا چوتھا سیزن لیڈی ڈیانا کی شاہی خاندان میں شمولیت اور ان کی نجی زندگی پر فلمایا گیا ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق 24 سالہ اداکارہ ایماکورن لیڈی ڈیانا کا کردار نبھا رہی ہیں۔
سیریز میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ابتدا میں کافی دباؤ محسوس کر رہی تھیں۔
انہوں نےایک انٹرویو میں بتایا کہ اس سیزن میں لیڈی ڈیانا کو ایک نو عمر لڑکی کے طور پر دکھایا گیا ہے جو شہزادہ چارلس کی منگیتر بن جاتی ہے۔
شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا نے جب شادی کی تھی تو ڈیانا 20 برس کی تھیں اور چارلس 32 سال کے تھے۔
شاہی خاندان کا وارث ہونے کے ناطے ان پر شادی کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا جسے انہوں نے قبول کر لیا اور اپنی محبوبہ کمیلا پارکر سے شادی کرنے کی بجائے ڈیانا سے شادی کی۔
دی کراؤن کے حالیہ سیزن میں انہیں ایک حساس لڑکے کے روپ میں سامنے لایا گیا لیکن ڈیانا سے شادی کے بعد ان کے تعلقات سابقہ محبوبہ کے ساتھ بھی دکھائے گئے۔
کتاب ’چارلس ولن یا شکار‘ کے لکھاری پینی جونور نے خبررساں ادار ے کو بتایا کہ چارلس نے ڈیانا کی مدد کرنے کی کوشش کی ہوگی لیکن وہ بے بس اور کمزور ہوگئے تھے۔
پینی کا کہنا تھا کہ چارلس کبھی بھی مغرور یا لاپرواہ نہیں ہو سکتے، مجھے لگتا ہے چارلس نے واقعی شادی کو چلانے کی کوشش کی ہوگی۔
دی کراؤن کے پانچویں سیزن میں ایماکورن اپنا کردار64 سالہ آئیلڈا اسٹونٹن کے حوالے کریں گی جو اگلے سیزن میں ملکہ بن کر مداحوں کے دلوں پر راج کریں گے۔