• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, مئی 31, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

دودھ فروش کے اکاؤنٹ سے ڈھائی کروڑ روپے سلمان شہباز کو منتقل ہونے کا انکشاف

by sohail
نومبر 13, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ایک اور بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔

نجی چینل کے صحافی شاکر محمود اعوان کی خبر کے مطابق سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں ایک دودھ فروش کے نام سے ایک لاکھ 63 ہزار 940 ڈالر (2 کروڑ 59 لاکھ روپے) منتقل کیے گئے۔

پتوکی میں بھینسوں کا دودھ فروخت کر کے گزر بسر کرنے والے رانا محمد ذیشان کے اکاؤنٹ سے سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں رقم جمع ہونے کا سراغ ملنے کے بعد اسے قومی احتساب بیورو (نیب) نے طلب کر لیا۔

محمد زیشان کی جانب سے نیب کو جمع کرائے بیاں میں کہا گیا ہے کہ 2007 میں میرے نام سے انگلینڈ سے کروڑوں روپے سلمان شہباز کے اکاؤنٹس میں منتقل ہونے کا مجھے کوئی علم نہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ میں اپنی زندگی میں صرف ایک بار وزٹ ویزے پر دوبئی گیا، میرا شہباز شریف یا اسکی فیملی کے کسی ممبر سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے۔

دودھ فروش کا کہنا ہے کہ میرا سلیمان شہباز سے کوئی کاروباری یا ذاتی لین دین نہیں ہے۔

انہوں نے نیب سے درخواست کی ہے کہ ان کا نام غیر قانونی طور پر استعمال کرنے پر سلمان شہباز کیخلاف کاروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل غریب لوگوں کے اکاؤنٹس کو استعمال کر کے منی لانڈرنگ کرنے کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔

نیب میں شہبازشریف اور ان کے اہلخانہ کے خلاف انکوائری چل رہی ہے جبکہ شہبازشریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز جیل میں قید ہیں۔

Tags: سلمان شہباز
sohail

sohail

Next Post

چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے اثاثے، سب سے زیادہ امیر کون؟

پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کورونا کے باعث انتقال کر گئے

اداروں سے کہتی ہوں عمران خان کے پیچھے سے ہٹ جائیں، مریم نواز

آئی ایس آئی بھارتی فوج میں کمزور جوان بھرتی کرا رہی ہے، بھارتی اخبار کا مضحکہ خیز دعویٰ

کشمور میں 4 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In