• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

آئی ایس آئی بھارتی فوج میں کمزور جوان بھرتی کرا رہی ہے، بھارتی اخبار کا مضحکہ خیز دعویٰ

by sohail
نومبر 13, 2020
in تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت مضحکہ خیز اور بھونڈے دعوے کرنے میں سب سے آگے ہے  اور اگر بات پاکستان یا پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر الزامات عائد کرنے کی ہو تو بھارت کسی منطق کے بغیر ہی بیان بازی شروع کر دیتا ہے۔

یہی حال بھارتی میڈیا کا ہے جو اپنی حکومت کے ایما پر ایسی ایسی رپورٹس بناتا ہے جس سے نہ صرف بھارت کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوتی ہے بلکہ عالمی سطح پر کریڈیبلیٹی بھی متاثر ہوتی ہے۔ اب بھارتی میڈیا نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر ایک بھونڈا الزام عائد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملٹری انٹیلی جنس اور اُتر پردیش پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے ایک ایسا نیٹ ورک بے نقاب کیا جس میں ایک سابق فوجی، دو پولیس اہلکار اور پانچ دیگر لوگ شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس گروپ نے گذشتہ دو سالوں کے دوران کئی جوانوں کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر بھارتی فوج میں نوکریاں دلوائیں۔

تفتیشی افسران کو اس بات کا شُبہ ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی یا پھر ملک دشمن کوئی اور عناصر اس نیٹ ورک کو چلا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فی الوقت پولیس نے ایک سابق فوجی ، ایک پولیس اہلکار اور تین مزید افراد کو گرفتار کیا ہے۔ سینئیر پولیس افسران اور ملٹری انٹیلی جنس کے نمائندوں کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ اس نیٹ ورک کے ذریعے نوکریاں حاصل کرنے والے جوانوں کی تعداد 21 ہے۔

اُترپردیش پولیس نے انٹیلی جنس بیورو کی مدد سے اُن چار اضلاع میں جنوری 2019ء سے بھرتی کیے جانے والے جوانوں کی دوبارہ تصدیق کا عمل شروع کر دیا ہے جہاں یہ نیٹ ورک متحرک تھا۔

بریلی رینج کے ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ ہم نے انٹیلی جنس بیورو اور دیگر سکیورٹی ایجنسیز کو بھی اس معاملے پر تحقیقات کرنے کا کہا ہے۔ میں اس کیس کو مانیٹر کر رہا ہوں اور تمام ایجنسیوں سے رابطے میں ہوں۔

پریس کانفرنس کے دوران ایس ایس پی شاہ جہاں پور نے کہا کہ نیٹ ورک میں ملوث افراد نوجوانوں کی بھرتیوں کی مد میں بھاری رقم بھی وصول کر رہے تھے۔ ہم نے گرفتار افراد سے 23 جعلی سرکاری مہریں بھی برآمد کی ہیں۔ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے اور اس میں کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس نیٹ ورک میں آئی ایس آئی یا کسی دوسری ملک دشمن ایجنسی کے ملوث ہونے کا امکان نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

Tags: آئی ایس آئیبھارتی میڈیا
sohail

sohail

Next Post

کشمور میں 4 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی واقعہ کی رپورٹ من گھڑت افسانہ ہے، نواز شریف

فوجی قیادت سے نہ عمران خان خوش ہیں اور نہ نواز شریف، رؤف کلاسرا کے اہم انکشافات

کشمور واقعہ: اپنی بیٹی کی عزت اور جان داؤ پہ لگانے والے پولیس افسر کی کہانی

اوگرا کی پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In