• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

فوجی قیادت سے نہ عمران خان خوش ہیں اور نہ نواز شریف، رؤف کلاسرا کے اہم انکشافات

by sohail
نومبر 13, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ مریم نواز نے جو بیان دیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات عوام کے سامنے ہونے چاہئیں اس کی زیادہ اہمیت نہیں ہے کیونکہ این آر او جب بھی ہوتا ہے وہ چھپ کر کیا جاتا ہے۔

یوٹیوب پر اپنے وی لاگ میں رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ شاید مریم نواز نے جان بوجھ کر ایک فیلر چھوڑا ہے تاکہ عمران خان کے ذہن میں شکوک بھرے جا سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ مریم نواز نے فوج کو عمران خان کو ہٹانے کی جو بات کی ہے اس پر بہت سے لوگ تنقید کر رہے ہیں کہ ایک طرف آپ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بلند کرتی ہیں اور دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ کو حکومت ہٹانے کی دعوت دے رہی ہیں۔

رؤف کلاسرا کے مطابق سوال یہ ہے کہ اگر فوج نے عمران خان کو ہٹانا ہے تو اس کے لیے یا تو مارشل لا لگانا پڑے گا یا پھر عدم اعتماد کی تحریک کے لیے پس پردہ ڈوریں ہلانی پڑیں گی، دونوں صورتوں میں یہ ایک غیرآئینی مداخلت ہو گی۔

نواز شریف کا بیانیہ نون لیگ اپنا رہی ہے

رؤف کلاسرا کے تجزیے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مختلف رہنما ابتدائی ہچکچاہٹ کے بعد نواز شریف کے بیانیے سے متفق ہو رہے ہیں۔ خواجہ آصف، رانا ثنااللہ، احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی جیسے لوگ بھی دھیرے دھیرے کھل کر بات کرنے لگے ہیں۔

انہوں نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی سب سے زیادہ پریشان تھے، ان کا خیال تھا کہ اداروں کے سربراہوں کے نام لینے سے نون لیگ کی سیاست ختم ہو جائے گی۔

رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ جب ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں بیان دیا تو ایک دو دن خوفزدہ رہے اور منظرعام پر نہیں آئے لیکن جب نوازشریف نے حوصلہ دیا تو وہ بھی ڈٹ گئے۔

انہوں نے شیخ رشید کی پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے سینیٹ کے انتخابات میں نون لیگ کو زیادہ نشستیں نہ لینے دی جائیں اور ان کے لوگ توڑ لیے جائیں۔

انکوائری رپورٹ سے نہ نوازشریف خوش اور نہ عمران خان

رؤف کلاسرا نے کہا کہ نوازشریف نے آج سوات جلسے سے خطاب میں کہا ہمیں کہا جاتا ہے نام نہ لیں، آپ سیاست دانوں کے نام لے کر انہیں چور ڈاکو کہلواتے ہیں لیکن کراچی کی انکوائری رپورٹ میں جنہیں ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے ان کا نام بھی نہیں لیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ انکوائری رپورٹ سے صرف بلاول بھٹو زرداری خوش ہیں، نواز شریف اور عمران خان دونوں ہی اس سے ناخوش ہیں۔

انہوں نے یاد دلایا کہ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آرمی چیف نے وزیراعظم سے پوچھ کر بلاول کو فون کیا تھا لیکن شہباز گل نے اس کی تردید کر دی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ فوج اور سویلین حکومت ایک صفحے پر نہیں ہیں۔

خفیہ ملاقاتیں شروع؟

رؤف کلاسرا نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد میں پھیلی خبروں کے مطابق نون لیگ کے ایک اہم شخص کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے خفیہ ملاقات کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوجی قیادت دباؤ میں ہو سکتی ہے، ممکن ہے کہ اس وجہ سے رابطے کیے جا رہے ہوں تاکہ کوئی درمیانی راستہ تلاش کیا جا سکے۔

Tags: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہرؤف کلاسرارؤف کلاسرا کا وی لاگرؤف کلاسرا یوٹیوب چینلعمران خانمریم نوازنواز شریف
sohail

sohail

Next Post

کشمور واقعہ: اپنی بیٹی کی عزت اور جان داؤ پہ لگانے والے پولیس افسر کی کہانی

اوگرا کی پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش

مہنگائی کی شرح میں کمی، ٹماٹر لہسن سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم

میرا دل چاہتا ہے تمارا ماتھا چوم لوں، وزیراعظم کا بہادر پولیس افسر کو فون

بلوچستان کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In