• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کشمور واقعہ: اپنی بیٹی کی عزت اور جان داؤ پہ لگانے والے پولیس افسر کی کہانی

by sohail
نومبر 14, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کشمور میں ماں اور چار سالہ بچی کو درندوں سے بچانے والے سندھ پولیس کے بہادر افسر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بچی کی ماں کو دوسری خاتون کا بندوبست کرنے کے لیے چھوڑ دیا تھا اور بچی کو اپنے پاس رکھ لیا تھا۔
نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اے ایس آئی محمد بخش برڑو نے ملزمان کی گرفتاری کا واقعہ تفصیل سے بیان کیا اور بتایا کہ کس طرح انہوں نے اپنی بیٹی اور اہلیہ کی مدد سے وحشی درندوں کو گرفتار کیا۔
دوران انٹرویو محمد بخش برڑو نے بتایا کہ متاثرہ خاتون تبسم بیگم 31 تاریخ کو تھانے آئی تھی۔ ہیڈ محرر نے مجھے بتایا کہ اس خاتون کی مدد کرو ہمیں سمجھ نہیں آرہی کہ یہ خاتون کیا کہنا چاہ رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تفتیش کرنے پر خاتون نے بتایا کہ انہیں اور ان کی کمسن بچی کو کسی شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، اب وہ کسی دوسری خاتون کا بندوبست کرنے تک میری بچی کو نہیں چھوڑے گا۔
اے ایس آئی نے بتایا کہ انہوں نے منصوبے کے تحت اپنی بیٹی کو متاثرہ خاتون کے ساتھ بھیجا۔
انہوں نے بتایا کہ میری بیٹی متاثرہ خاتون کے ساتھ مقررہ جگہ پہنچی تو ملزم نے خود کو افسر ظاہر کر کے اسے بھی ملازمت کی پیشکش کی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی نے متاثرہ خاتون کی مدد سے ملزم پر قابو پانے کی کوشش کی، اسی دوران پولیس بھی موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کی نشاندہی پر چار سالہ بچی کو خالی مکان سے بازیاب کرا لیا گیا، بچی کو ایک گندے کپڑے میں لپیٹ کر فرش پر پھینکا گیا تھا۔
ملزم رفیق ملک کی ہلاکت
یاد رہے ماں اور کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم رفیق پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔
پولیس رفیق ملک کو ساتھ لے کر دوسرے ملزم خیراللہ بگٹی کی گرفتاری کے لیے گئی تو وہاں موجود مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ رفیق ملک کی نشاندہی پر جیسے روپوش ملزم خیراللہ بگٹی کے ٹھکانے پر گئے وہاں فائرنگ شروع ہو گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق دو طرفہ فائرنگ میں رفیق ملک مارا گیا اور خیر اللہ بگٹی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کشمور واقعہ
چند روز قبل کشمور میں 4 سالہ بچی اور اس کی ماں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، بچی پر بہیمانہ تشدد بھی کیا گیا جس سے اس کی انتڑیاں باہر نکل آئیں۔
ملزموں نے بچی کے دانت توڑ دیے، سر کے بال بھی کاٹ دیے، اس کے علاوہ اس کا گلا بھی دبایا گیا تھا۔

Tags: اے ایس آئیپولیس مقابلہسندھ پولیسکشمور واقعہمحمد بخش بروڑملزمانملک رفیق
sohail

sohail

Next Post

اوگرا کی پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش

مہنگائی کی شرح میں کمی، ٹماٹر لہسن سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم

میرا دل چاہتا ہے تمارا ماتھا چوم لوں، وزیراعظم کا بہادر پولیس افسر کو فون

بلوچستان کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

وینا ملک اور اسد خٹک کی ٹویٹر پر جنگ، سابقہ شوہر نے سنگین الزامات لگا دیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In