کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ ڈر کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق زلزلے کے جھٹکے علی الصبح محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلوں کی پیمائش کے ذمہ دار مرکز نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارے نے صحافیوں کو بتایا کہ کوئٹہ کے علاقہ پشین، ہرنائی اور دیگر کئی علاقوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے ماہرین کے مطابق زلزلےکا مرکز کوئٹہ سے 38 کلومیٹردور مغرب میں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی زمین کے اندر 10 کلومیٹر دور تک تھی۔
ابھی تک کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔