کشمور میں 4 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم رفیق ملک پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہو گیا۔
سندھ کے مقامی میڈیا کے مطابق پولیس رفیق ملک کو ساتھ لے کر دوسرے ملزم خیراللہ بگٹی کی گرفتاری کے لیے گئی تو وہاں موجود مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ رفیق ملک کی نشاندھی پر جیسے روپوش ملزم خیراللہ بگٹی کے ٹھکانے پر گئے وہاں فائرنگ شروع ہو گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق دو طرفہ فائرنگ میں رفیق ملک مارا گیا اور خیر اللہ بگٹی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل کشمور میں 4 سالہ بچی اور اس کی ماں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، بچی پر بہیمانہ تشدد بھی کیا گیا جس سے اس کی انتڑیاں باہر نکل آئیں۔
ملزموں نے بچی کے دانت توڑ دیے، سر کے بال بھی کاٹ دیے، اس کے علاوہ اس کا گلا بھی دبایا گیا تھا۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب کراچی کی رہائشی تبسم بی بی کو نوکری کا جھانسہ دے کر کشمور لے جایا گیا تھا جہاں انہیں اور ان کی بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
اے ایس آئی محمد بخش برڑو نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کی مدد سے بچی اور خاتون کا بازیاب کرایا اور ملزمان کو گرفتار کیا۔
بچی اسپتال میں زیر علاج ہے تاہم اس کی حالت تشویشناک ہے۔