• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ممبئی انڈینز کے کرونل پانڈیا سے ائیرپورٹ پر دو کروڑ روپے کی سونے کی گھڑیاں برآمد

by sohail
نومبر 13, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, کھیل
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

آئی پی ایل کا فائنل جیتنے والی ٹیم ممبئی انڈینز کے کھلاڑی کرونل پانڈیا کو ایئرپورٹ حکام نے  قیمتی اور لگژری گھڑیاں رکھنے پر ایئرپورٹ پر ہی روک لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرونل پانڈیا دبئی میں آئی پی ایل کے میچز کھیلنے کے بعد بھارت واپس آرہے تھے جب انہیں ممبئی ایئرپورٹ پر روکا گیا۔

بھارتی خبررساں ادارے اے این آئی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر کرکٹر کو روکے جانے کی تصدیق کی۔

اے این آئی کے مطابق کرونل پانڈیا کو ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جینس کے حکام نے کھلاڑی کو سونا اور دیگر قیمتی اشیاء پاس رکھنے پر روکا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق پانڈیا کے پاس ایک لاکھ 15 ہزار ڈالر (ایک کروڑ 81 لاکھ پاکستانی روپے) کی مالیت کی سونے کی گھڑیاں تھیں جو ان کی کسٹم کی حد سے کافی زیادہ تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرونل پانڈیا نے ایئرپورٹ حکام کو بتایا کہ وہ ایئرپورٹ کے قواعد و ضوابط سے ناواقف تھے اور وہ اس کے لیے جرمانہ دینے کو تیار ہیں۔

 کرونل پانڈیا اور ایئرپورٹ حکام کی جانب سے واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

 کرونل پانڈیا بھارت کے معروف کرکٹر ہردیک پانڈیا کے بھائی ہیں اور انہیں اکثر تصویروں میں بھی زیورات پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے بھارت کو دنیا کا دوسرا  بڑا سونے کا خریدار کہا جاتا ہے، بھارت میں مرد حضرات فضائی سفر کے دوران 670 ڈالر کی مالیت کا سونا بطور ڈیوٹی فری ساتھ لا سکتے ہیں، جبکہ خواتین اس سے دوگنا سونا بغیر ڈیوٹی دیے لا سکتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2016 میں امپورٹ ڈیوٹی میں اضافے کے بعد سونے کی اسمگلنگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

Tags: بھارت میں سونے کی اسمگلنگسونے کی گھڑیاںکرونل پانڈیاممبئی انڈینز
sohail

sohail

Next Post

11 ماہ کی معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو سزائے موت کا حکم

دودھ فروش کے اکاؤنٹ سے ڈھائی کروڑ روپے سلمان شہباز کو منتقل ہونے کا انکشاف

چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے اثاثے، سب سے زیادہ امیر کون؟

پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کورونا کے باعث انتقال کر گئے

اداروں سے کہتی ہوں عمران خان کے پیچھے سے ہٹ جائیں، مریم نواز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In