• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انٹرٹینمنٹ

شوبز کی چلبلی اداکارہ، اقراء عزیز کی زندگی کے دلچسپ حقائق

by sohail
نومبر 14, 2020
in انٹرٹینمنٹ, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

2018 میں سنو چندا سے لازوال شہرت حاصل کرنے والی اقرا عزیز پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی چلبلی اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

کئی معروف ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اقرا عزیز اکثر اوقات انٹرویوز میں اپنی حالات زندگی کے دلچسپ پہلو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اپنی پیدائش کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب میری پیدائش ہوئی تو میرے والدہ بیٹے کی خواہش مند تھیں اور انہیں فطری طور پر میری پیدائش سے مایوسی ہوئی تھی۔

اقراء عزیز 24 نومبر 1997 کو عبد العزیز اور آسیہ عزیز کے گھر پیدا ہوئیں، ان کے والدین سندھی تھے۔

انہوں نے آنکھ کھولی تو صرف والدہ اور بڑی بہن کو اپنے پاس دیکھا، ان کے والد کی وفات کے بعد ان کی والدہ نے ان کو پالا اور تعلیم دلوائی۔

انہوں نے 2014 میں محض 17 سال کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا، اقرا نے سب سے پہلا ڈرامہ کسے اپنا کہیں میں ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکاروں کے ساتھ کام کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

اقرا کی والدہ کراچی کی پہلی کریم ڈرائیور

انہوں نے ایک انٹرویو میں فخریہ اپنی والدہ کی جدوجہد کا ذکر کیا جو انہوں نے اپنی بیٹیوں کی پرورش کے لیے کی۔

اقرا نے بتایا کہ ان کی والدہ کراچی کی پہلی فی میل کریم ڈرائیور بھی ہیں، انہوں نے ہمت اور حوصلے کے ساتھ اپنی بیٹیوں کی پرورش کی اور انہیں معاشرے میں مقام دلوایا۔

سنو چندا کی جیا نے ایک انٹرویو میں دلچسپ انکشاف کیا، انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ کے مطابق جب وہ پیدا ہوئیں تو وہ مرغے کی ٹانگ جتنی تھیں، لیکن اب ان کی والدہ ان سے بہت محبت کرتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چھوٹی ہونے کے ناطے مجھے ہر معاملے میں والدہ کی سپورٹ حاصل رہی ہے۔

اپنے والد کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جب وہ پیدا ہوئیں تو ان کے والد بیرون ملک تھے۔ ان کی تیسری سالگرہ کے بعد والد پاکستان آئے، تب اقرا پہلی بار اپنے والد سے ملی تھیں۔

انہوں نے یاد کیا کہ جب وہ 12 سال کی تھیں تو ان کے والد کا انتقال ہو گیا۔ اقرا عزیز نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی میں والد کی بہت کمی محسوس کرتی ہیں۔

تعلیمی ڈگری

اوائل عمری میں ہی اداکاری میں قدم رکھنے کی وجہ سے اقرا نے اپنی ڈگری ادھوری چھوڑ دی تھی۔

ایک انٹرویو میں تعلیم سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ جلد ہی اپنی ادھوری تعلیم کو مکمل کریں گی۔

اقرا عزیز نے 28 دسمبر 2019 کو اداکار یاسر حسین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔ اس سے قبل یاسر حسین نے لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب کے دوران انہیں شادی کی پیشکش کی تھی۔

Tags: آسیہ عزیزاقرا عزیزپاکستانی اداکارہپاکستانی شوبزسدرہ عزیزلکس اسٹائل ایوارڈیاسر حسین
sohail

sohail

Next Post

لیبیا میں جہاز ڈوبنے کے افسوسناک واقعات، 100 تارکین وطن جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

کراچی کنگز کی ملتان سلطانز پر فتح، پہلی بار پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ گئی

سعودی آئل تنصیبات پر حوثی باغیوں کا حملہ ناکام

رومانیہ میں تیارکردہ جنگی جہاز پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

آذربائیجان کی فتح، کاراباخ سے آرمینیا کے باشندوں کی بڑے پیمانے پر ہجرت شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In