پاکستان کا بحری دفاعی نظام مزید مضبوط ہوگیا، پاک بحریہ نے رومانیہ میں تیارکردہ جنگی جہاز پی این ایس تبوک کو بیڑے میں شامل کرلیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رومانیہ میں تیارکردہ جنگی جہاز پی این ایس تبوک کو پاک بحریہ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
پی این ایس تبوک کی کمشننگ تقریب رومانیہ میں منعقد ہوئی، تقریب میں پاکستانی حکام اور ڈامن شپ یارڈ کی انتظامیہ نے شرکت کی۔
پی این ایس تبوک جدید جنگی آلات اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے، یہ ہیلی کاپٹر اور ڈرون لے جانے سمیت متعدد نیول آپریشنز سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی بحری بیڑے میں نٸے جہاز کی شمولیت سے سمندری تحفظ کیلئے نیوی کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔
وزارت دفاعی پیداوار اور ڈامن شپ یارڈ کے درمیان نیوی کیلئے دو جہازوں کی تیاری کا معاہدہ طے پایا تھا،اسی طرز کا پہلا جہاز پی این ایس یرموک پہلے ہی پاک بحریہ میں شامل ہو چکا ہے۔
جدید جنگی جہاز پی این ایس تبوک رومانیہ کے ڈامن شپ یارڈ نے تیار کیا،جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے ڈامن شپ یارڈ کے تعاون اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔