چینی اسکینڈل اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف اور ان کے دونوں بیٹوں کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تمام ملزمان کیخلاف چینی اسکینڈل اور منی لانڈرنگ کے الزام میں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ایف آئی آر میں امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام لگایا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ بے نامی اکاؤنٹ سے کی گئی۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جس میں مزید معلومات سامنے آ سکتی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے خلاف بھی چینی اسکینڈل اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شہبازشریف، جہانگیر ترین، علی ترین، حمزہ اور سلمان شہباز کے موقف کیلئے رابطے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ایف آئی آر میں 109،406اور420 کی دفعات شامل کی گئی ہیں جو خیانت، دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے لیے درج کی جاتی ہیں۔