• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

آذربائیجان کی فتح، کاراباخ سے آرمینیا کے باشندوں کی بڑے پیمانے پر ہجرت شروع

by sohail
نومبر 14, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نگورنو کاراباخ کے رہائشیوں نے آرمینی فوج کی شکست اور علاقہ  آذری فوج کے زیر انتظام آنے سے قبل یہ علاقہ چھوڑنا شروع کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ گاڑیوں پر اپنا سامان لاد کر روانہ ہو رہے ہیں۔

ایک شخص سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا فیصلہ نہیں ہے، ہمیں زبردستی نکالا جا رہا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ گھر کا تمام سامان لے جا رہے ہیں تو اس نے جواب دیا کہ ہم مختصر سا سازوسامان لے جا رہے ہیں۔ ہم یہاں 25 برس سے رہ رہے ہیں۔ ٹرک میں سب کچھ لے جانے کی گنجائش نہیں ہے۔

ایک اور شخص سے سوال پوچھا گیا تو اس نے کہا یہاں امن ہے تاہم ہم علاقہ چھوڑ کر جا رہے ہیں، ہم اب بھی واپسی کے لیے پرامید ہیں۔

اس کا کہنا تھا کہ میں 1990 میں ہونے والی پہلی جنگ میں شریک ہوا تھا اور زخمی ہو گیا تھا، موجودہ جنگ میں میرا بیٹا زخمی ہوا ہے۔

Armenians living in areas of Nagorno-Karabakh which are being handed over to Azerbaijan as part of a Russian-brokered peace agreement were seen piling sofas, washing machines and suitcases as they prepared to flee their homes. pic.twitter.com/q1GwArCvPV

— DW News (@dwnews) November 14, 2020

اس علاوہ ایسی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آ رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی لوگ علاقہ چھوڑنے سے قبل اپنے مکانوں کو آگ لگا رہے ہیں۔

اپنے مکان کو آگ لگانے والے ایک شخص نے میڈیا سے گفتگو میں بتایاکہ اب اس مکان میں وہ نہیں رہ سکتا اس لیے وہ اسے ترکوں (آذریوں) کے لیے بھی نہیں چھوڑ سکتا، یہاں سب لوگ علاقہ چھوڑنے سے قبل اپنے گھروں کو جلا دیں گے۔

We spent today in the village of Dadivank in Nagorno-Karabakh. The region is due to be handed over to Azerbaijan in two days. Many locals were stripping their houses and leaving. Some even set fire to their homes to prevent them falling into Azeri hands. pic.twitter.com/NImQGPmDuo

— Will Vernon (@BBCWillVernon) November 12, 2020

نگورنو کارا باخ کے علاقے پر آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان متعدد جنگیں ہو چکی ہیں، یہ آذربائیجان کا تسلیم شدہ علاقہ ہے تاہم اس پر آرمینیا کے قبائلی گروہ نے آرمینی فوج کے ذریعے قبضہ کررکھا تھا۔

حالیہ جنگ ڈیڑھ ماہ تک جاری رہی جس میں آرمینیا نے اپنے 2317 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی، روش کی معاونت سے دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ ہو گیا ہے جسے آذربائیجان کی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔

معاہدے کے مطابق آرمینیا کے قبضے سے حالیہ جنگ میں چھڑائے گئے علاقے آذربائیجان کے پاس ہی رہیں گے اور دیگر نواحی علاقوں سے بھی آرمینیائی فوج پیچھے ہٹ جائے گی۔

ان علاقوں پر 1993 میں آرمینیا نے قبضہ کیا تھا جس کے بعد یہاں رہنے والے ہزاروں آذری باشندوں کو ہجرت کرنا پڑی تھی، موجودہ جنگ کے بعد یہی صورتحال آرمینیا کے لوگوں کو درپیش ہے اور وہ یہ علاقے چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

 معاہدے کی رو سے  آرمینی فوج کو ضلع کالباجار اور اغدام کا کنٹرول 20 نومبر تک آذری فوج کے حوالے کرنا ہے جب کہ لاچین یکم دسمبر تک خالی کیا جائے گا۔

اس معاہدے کے بعد مذکورہ علاقے میں روسی فوج اور ٹینکس داخل بھی ہوگئے ہیں ۔ آذری صدر کے مطابق ترکی بھی اس علاقے میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا اور اس کے بھی امن دستے یہاں تعینات ہوں گے۔

Tags: آذربائیجان آرمینیا جنگ
sohail

sohail

Next Post

جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کے خلاف اربوں کی منی لانڈرنگ کے الزام میں مقدمے درج

شہباز، حمزہ، سلمان کے خلاف منی لانڈرنگ، چینی اسکینڈل کے مقدمات درج

کشمور میں زیادتی کی شکار 4 سالہ بچی کے جسم میں انفیکشن پھیل گیا

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا، 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ایشیا کے 15 ممالک نے دنیا کا سب سے بڑا تجارتی معاہدہ کر لیا، امریکہ، بھارت باہر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In