• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کٹاس راج مندر میں پانی خشک، مورتیاں غائب، رمیش کمار سپریم کورٹ میں پیش

by sohail
نومبر 18, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سپریم کورٹ آف پاکستان میں کٹاس راج مندر میں پانی خشک ہونے سے متعلق کیس کی جسٹس عمر بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین پاکستان ہندو کونسل رمیش کمار پیش ہوئے۔

رمیش کمار نے عدالت کو بتایا کہ کٹاس راج مندر میں موجود رام چندر مندر اور ہنومان مندر میں کوئی ایک مورتی موجود نہیں ہے۔

اس پر جسٹس عمر بندیال نے استفسار کیا کہ کیا کٹاس راج مندر صرف ایک کمرہ ہے جہاں عبادت کا کوئی سامان موجود نہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کٹاس راج مندر کو میوزیم نہیں بنانا۔

چیئرمین ہندو کونسل نے عدالت کو بتایا کہ ملک بھر میں 12 سو 21 مندر، 5 سو 89 گوردوارے اور ہندو برادری کی 15 ہزار 849 پراپرٹیز متروکہ وقف املاک کے پاس ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کٹاس راج مندر میں کوئی مستقل پجاری موجود نہیں، عارضی طور پر ایک پجاری رکھا ہے جسے ضرورت پڑنے پر سکھر سے بلایا جاتا ہے۔

 جسٹس عمر عطاء بندیال نے استفسار کیا کہ کیا چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ عدالت میں موجود ہیں؟ عدالت کو بتایا گیا کہ وہ کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ ڈی جی ای پی اے اور ڈی سی چکوال کی رپورٹس عدالت میں جمع کرائی جا چکی ہیں، ان رپورٹس کے مطابق کٹاس راج چشمہ مکمل خشک نہیں ہوا جسے دوبارہ بحال کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر درخواست گزار راجہ وسیم نے کہا کہ عدالت کا حکم تھا کہ زیر زمین پانی کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ ہمیں رپورٹس کا اندازہ ہے، پہلے بھی تمام اداروں نے ان سیمنٹ پلانٹس کو ماحولیات سے متعلق این او سی جاری کئے تھے۔

سپریم کورٹ نے ڈی جی ای پی اے اور چیئرمین متروکہ املاک بورڈ کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے اپنے حکم میں کہا کہ درخواست گزار راجہ وسیم تحریری معروضات عدالت میں جمع کرائیں۔

چیئرمین ہندو کونسل رمیش کمار نے عدالت کو بتایا کہ اس وقت ملک بھر میں کل 31 مندر اور گردوارے فعال ہیں۔

Tags: رمیش کمارسپریم کورٹ آف پاکستانکٹاس مندر
sohail

sohail

Next Post

ٹوئٹر نے صارفین کے لیے نیا شاندار فیچر متعارف کرا دیا

سلطنت عمان کا پچاسواں قومی دن اور کامرانیوں کا سفر

نیوزی لینڈ پولیس میں مسلم خواتین کے لیے حجاب یونیفارم کا حصہ قرار

ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا کی قریبی دوستوں نے طلاق کی خبریں من گھڑت قرار دے دیں

کورونا سے متعلق حکومتی پالیسیوں میں تضاد ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In