• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, مئی 31, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

نیوزی لینڈ پولیس میں مسلم خواتین کے لیے حجاب یونیفارم کا حصہ قرار

by sohail
نومبر 18, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نیوزی لینڈ پولیس میں مسلم خواتین کیلئے حجاب کو یونیفارم کا حصہ قرار دے دیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی حکومت کی طرف سے پولیس میں زیادہ سے زیادہ مسلم خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے حجاب کو پولیس یونیفارم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد نیوزی لینڈ پولیس میں نئی بھرتی ہونے والی کانسٹیبل زینا علی ملکی تاریخ کی پہلی باحجاب خاتون پولیس اہلکار ہیں۔

نیوزی لینڈ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد ایک متنوع برادری کی عکاسی کرتی جامع خدمات کی تشکیل ہے۔

نیوزی لینڈ پولیس کے مطابق حجاب کو یونیفارم کا باضابطہ طور پر شامل کئے جانے کا فیصلہ 2018 میں پولیس اسٹاف کی جانب سے موصول درخواست پر کیا گیا ہے۔

کانسٹیبل زینا علی بحرالکاہل کے جزیرے فجی میں پیدائش کے بعد بچپن میں ہی فیملی کے ہمراہ نیوزی لینڈ شفٹ ہو گئی تھیں۔

انہوں نے کرائسٹ چرچ میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعہ کے بعد پولیس فورس میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ میرے خیال ممیں زیادہ سے زیادہ مسلم خواتین کو محکمہ پولیس میں شامل ہونے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کی مدد کی جا سکے۔

زینا علی کا کہنا تھا کہ انہیں حجاب کو یونیفارم میں باضابطہ طور پر شامل دیکھ کر فخر محسوس ہو رہا ہے، امید ہے کہ دیگر مسلم خواتین بھی اس سے متاثر ہو کر پولیس کا حصہ بننے میں فخر محسوس کریں گی۔

لندن اور اسکاٹ لینڈ پولیس میں بھی مسلمان خواتین کو یونیفارم میں حجاب شامل کرنے کی اجازت ہے۔

برطانیہ میں 2006 میں میٹروپولیٹن پولیس نے حجاب کو یونیفارم کا حصہ قرار دیا تھا، اسکاٹ لینڈ میں 2016 اور آسٹریلیا میں 2004 سے وکٹوریا پولیس میں مسلمان خواتین حجاب استعمال کرتی آ رہی ہیں۔

Tags: زینا علینیوزی لینڈ پولیس
sohail

sohail

Next Post

ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا کی قریبی دوستوں نے طلاق کی خبریں من گھڑت قرار دے دیں

کورونا سے متعلق حکومتی پالیسیوں میں تضاد ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر، جسٹس فائز عیسیٰ کے سخت ریمارکس

ڈالر کی اونچی اڑان، ایک روپے 52 پیسے مہنگا ہو گیا

تعلیمی اداروں میں 31 جنوری تک چھٹیاں، تعلیمی سیشن، امتحان کی تاریخ بڑھانے کی تجاویز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In