• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ہائیکورٹ میں صحافیوں کی درخواست مسترد، نوازشریف،اسحاق ڈار کو ریلیف نہ مل سکا

by sohail
نومبر 19, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نواز شریف اور اسحاق ڈار کی تقاریر ٹی وی پر نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت میں کہا کہ عدالت مفرور ملزمان کو ریلیف نہیں دے سکتی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر پیمرا کی پابندی کو ختم کیا گیا تو ہر مفرور چاہے گا اسے ایئر ٹام دیا جائے۔

واضح رہے ٹی وی پر تقاریر نشر کرنے کے حوالے سے درخواست ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور صحافیوں کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ حکومت نے مفرور کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی مگر الزام عدلیہ پر لگا۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے کہا کہ وہ آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل دیں۔

انہوں نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کس کیلئیے ریلیف مانگ رہے ہیں؟

جس پر درخواست گزار کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم عوامی مفاد کیلئے ریلیف مانگ رہے ہیں۔

چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ حالیہ سالوں میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے عدلیہ کو بہت کچھ برداشت کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے کیس میں کہہ چکے کسی مفرور کیلئے کوئی ریلیف نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مسائل کی وجہ سے لوگوں کا عدلیہ پر اعتماد اٹھ چکا ہے۔

بینچ نے ریمارکس دیئے کہ مفرور ملزم کی تو شہریت منسوخ ہو سکتی ہے، اسی طرح مفرور کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کیا جا سکتا ہے۔

عدالت نے کہا کہ مفرور ملزم پہلے عدالت کے سامنے سرنڈر کریں پھر وہ قانونی حقوق سے فائدہ اٹھائیں۔

چیف جسٹس نے وکیل سے پوچھا کہ پیمرا نے کس پر پابندی عائد کی ہے؟

سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ پیمرا نے کسی کے خلاف آرڈر پاس نہیں کیا۔

اس پر عدالت نے کہا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں، اس آرڈر سے دو لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

سلمان اکرم نے کہا کہ دو نہیں ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں، اس پر عدالت نے کہا کہ جو متاثرہ فریق ہے وہ پیمرا کے حکم خلاف اپیل کر سکتا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Tags: اسلام آباد ہائیکورٹ
sohail

sohail

Next Post

وزیراعظم کا دورہ کابل، پاکستان، افغانستان کا دہشتگردی کے خلاف کوششیں تیز کرنے پر اتفاق

کورونا خاتمے کے بعد زندگی کیسی ہو گی؟ بل گیٹس کی اہم پیشگوئیاں

پاکستان میں ارطغرل غازی کے بعد ترکی ڈرامہ یونس ایمرے کو نشر کرنے کا اعلان

مشال خان قتل کیس میں سزائے موت پانے والے مجرم کی سزا عمر قید میں تبدیل

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم رضوی انتقال کر گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In