شمالی امریکہ کے ملک میکسیکو میں چوری کی کوشش کرنے کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے۔
میکسیکن میڈیا کے مطابق چوروں نے ایک نجی کمپنی میں چوری کے لیے 135 کلو میٹر لمبی سرنگ کھود ڈالی۔
چوروں کو اس وقت ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جب کمپنی کے تہہ خانے میں نصب سیکیورٹی الارم بولنے لگا۔
سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ الام کے بجنے پر چور سرنگ کو چھوڑ کر بھاگ نکلے تھے۔
مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ سرنگ کا پتا چلنے سے پہلے ہی ڈکیتی والے گروہ کو پولیس نے نظروں میں رکھا ہوا تھا۔
پولیس نے انکشاف کیا کہ چوروں نے 318 ملین ڈالر کی مالیت کے بینک کو لوٹنے کے لیے جو سرنگ بنائی تھی اس پر 1.27 ملین ڈالر (20کروڑ روپے) کا خرچ آیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ 16 چوروں کے گروہ نے سرنگ پر آنے والے اخراجات کو مل کر اٹھایا تھا۔
رواں سال جنوبی افریقا کے ایک شہر میں بھی سرنگ کھود کر چوری کرنے کی خبریں سامنے آئی تھی۔
یاد رہے اس سے پہلے برازیل میں بھی چوری کی اسی قسم کی واردات سامنے آئی تھی جہاں چوروں نے حکومتی بینک میں ڈکیتی کے لیے 600 میٹر لمبی سرنگ کھودی تھی۔