بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اور سینئر اداکار وشوا موہن انتقال کر گئے ہیں۔
وشوا موہن کی عمر 84 برس تھی، ممبئی میں ان کا انتقال ہوا ہے۔ انہوں نے منا بھائی ایم بی بی ایس، سوا دیس، پریم رتن دھن پایو اور دیگر کئی فلموں میں کام کیا تھا۔
انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ایک جرنلسٹ کے طور پر کیا، بعد ازاں انہوں نے اداکاری کو بطور پروفیشن اپنا لیا۔
وشوا موہن بڈولا بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے مشہور اداکار ورون بڈولا کے والد تھے، ان کے بیٹے نے والد کی موت پر ایک دکھ بھرا خراج تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ میرے والد نے کبھی مجھے اپنے ساتھ بٹھا کر کچھ نہیں سکھایا، انہوں نے سیکھنے کا ہنر زندگی کے طریقے کے طور پر مجھے دیا۔
ورون بڈولا نے لکھا ہے کہ میرے والد نے اپنی مثال کے ذریعے میرے پاس سوائے ان کی پیروی کے اور کوئی رستہ نہیں چھوڑا، اگر آپ مجھے ایک اچھا اداکار سمجھتے ہیں تو اس کی وجہ میرے والد ہیں۔
بھارتی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی کئی اہم شخصیات نے سینئر اداکاروشوا بڈولا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔