پاکستان کی جانب سے عالمی عدالتوں میں مقدمات لڑنے کے لیے وکیلوں اور لاء فرموں کو 50 ارب روپے ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان اور وزرا نے اگلے کابینہ اجلاس میں ان رقوم پر بریفنگ مانگ لی ہے ۔
منگل کے روز وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں زیادتی کے حوالے سے قانونی سازی و دیگر امور کا جائزہ لیا گیا ۔
سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے اپنے ٹی وی پروگرام ‘مقابل پبلک کے ساتھ’ میں کابینہ اجلاس کی اندرونی خبر شئیر کرتے ہوئے یہ انکشافات کیے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ کو بتایا گیا کہ اب تک حکومت پاکستان کی جانب سے عالمی عدالتوں میں مقدمات لڑنے کے لیے وکیلوں اور لاء فرموں کو 50 ارب روپے کی ادائیگیاں کی جا چکی ہیں جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ انہیں اگلے کابینہ اجلاس میں ان فرموں کو ادا کی گئی رقوم پر بریفنگ دی جائے۔
کابینہ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ہمیں پتہ ہونا چاہیے کہ کس وکیل اور کس فرم کو کیوں ہائر کیا گیا اور اس کے بدلے میں کتنے ڈالرز ادا کیے گئے۔