• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

آشیانہ ہاؤسنگ کے مرکزی ملزم اور شریک ملزم کی ضمانت منظور

by sohail
نومبر 25, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے آشیانہ ہاؤسنگ کے مرکزی ملزم احد چیمہ اورشریک ملزم شاہد شفیق کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

عدالت عظمیٰ نے دونوں ملزمان کو 10,10 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

سماعت کا احوال

سپریم کورٹ میں تین رکنی بینچ نے آشیانہ ہاؤسنگ کیس کے مرکزی ملزمان کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت وکیل نیب نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ احد چیمہ آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں مرکزی ملزم ہے، اسے ضمانت نہ دی جائے۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نیب بتائے ملزم 2 سال 9 ماہ سے حراست میں کیوں ہے؟ جس پر احد چیمہ کے وکیل نے کہا کہ دو سال نو ماہ سے ملزم جیل میں ہے، اتنی تاخیر پر ضمانت قانونی ہو جاتی ہے۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے استفسار کیا کہ کیا یہ ہارڈ شپ کا کیس نہیں بنتا؟ اگر ملزم اتنے عرصے سے جیل میں ہے تو ان حالات میں ہارڈ شپ کی بنیاد پر ملزم کو ضمانت کیوں نہیں دی؟

احد چیمہ پر الزامات بے بنیاد ہیں، امجد پرویز ایڈووکیٹ

احد چیمہ کے وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ پیراگون سوسائٹی کو احد چیمہ نے بطور چیئرمین ایل ڈی اے غیر قانونی قرار دیا، جس کے بعد پیراگون پر نیب ریفرنس بنا۔

انہوں نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ احد چیمہ پر پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کو فائدہ پہچانے کا الزام بے بنیاد ہے اور پیراگون ہاؤسنگ سے 8 کنال زمین بطور رشوت لینے کا الزام بھی غلط ہے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 8 کنال زمین کی ادائیگی بنک میں موجود رقم سے کی گئی، بہن سعدیہ منصور، بھائی احد سعود اور رشتہ دار احمد حسن کو آٹھ آٹھ کنال زمین منتقلی کا میرے موکل سے تعلق نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریفرنس میں 13 شریک ملزمان کی ضمانت ہوچکی ہے۔

امجد پرویز کا کہنا تھا کہ حکومت کو تین ہزار کنال زمین سے محروم کرنے کا الزام بھی درست نہیں، سرکار کی ایک انچ زمین کی رجسٹری کسی کے نام نہیں ہوئی۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ معاہدے میں نہ پیپرا رولز کی خلاف ورزی ہوئی نہ دوسری کوئی بے ضابطگی کی گئی۔

احد چیمہ ہی مرکزی ملزم ہے، ضمانت نا دی جائے، وکیل نیب

اسپیشل پراسیکیوٹر نیب عمران الحق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بسم اللہ انجینئرنگ دراصل پیراگون ہاؤسنگ کی ڈمی ہے جب کہ پیراگون نے رقم بسم اللہ انجینئرنگ کے اکاؤنٹ میں منتقل کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ وہی رقم بسم اللہ انجینئرنگ نے ایل ڈی اے کے اکاؤنٹ میں ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ آشیانہ ہاؤسنگ معاہدے سے قبل احد چیمہ، انکے بھائی احمد، بہن سعدیہ منصور اور رشتہ دار احمد حسن کے نام زمین ٹرانسفر کی گئی۔ تمام افراد کے نام معاہدے سے تین ہفتے قبل آٹھ آٹھ کنال زمین ٹرانسفر کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ احد چیمہ اور دیگر افراد نے ملکر آشیانہ ہاؤسنگ کو فائدہ پہنچایا۔

وکیل نیب کا کہنا تھا کہ احد چیمہ آشیانہ میں مرکزی ملزم ہے، مرکزی ملزم کو ضمانت نہ دی جائے۔

سماعت کے بعد عدالت نے دونوں ملزموں کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔

Tags: آشیانہ ہاوسنگاحد چیمہجسٹس طارق محمودشاہد شفیقوکیل نیب
sohail

sohail

Next Post

وزیراعظم کے استقبال میں کوتاہیاں، کمشنر مکران ڈویژن سے وضاحت طلب

شادی کے لیے مذہب کی تبدیلی غیرقانونی قرار

روس کی دوسری کورونا ویکسین تیاری کے آخری مراحل میں پہنچ گئی

چین بھارت تنازعہ، بھارت نے ایکسپریس سمیت 43 ایپس پر پابندی لگا دی

پاک فوج میں ترقیاں اور تعیناتیاں، 6 کورکمانڈرز تبدیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In