• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, جون 1, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

مجھے جیل میں چوہوں کا بچا کھانا دیا جاتا تھا، مریم نواز کا الزام

by sohail
نومبر 26, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جیل میں انہیں چوہوں کا بچا ہوا کھانا کھلایا جاتا تھا جبکہ تھائی رائیڈ کے لیے درست ادویات بھی نہیں دی جاتی تھیں۔

اپنی رہائش گاہ جاتی امرا میں بیٹ رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ  میں فنگس والی ادویات استسعمال کرنے پر مجبور تھی۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے متعلق کہا کہ وہ اپنے بہنوئی کے دوست کے پلاٹ پر قبضے کا ذکر کرتے ہیں، کیا کوئی انہیں سمجھانے والا نہیں کہ ایسی باتیں ٹی وی پر نہیں کرتے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملکی حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ حکومت کا جانا بنتا ہے۔ عمران خان کو تو اس قابل بھی نہیں سمجھتے کہ لوگ ان کو الزام دیں۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو بھی نوازشریف سے وفاداری کی سزادی جارہی ہے۔ شہباز شریف نوازشریف سے وفاداری کی وجہ سے قید کاٹ رہے ہیں۔

ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ جس طرف حالات جا رہے ہیں تو کیا ہم کسی خوفناک حادثے کا شکار ہوسکتے ہیں؟ مریم نواز نے جواب میں کہا کہ میرا بھی یہی خوف ہے۔ لوگوں کو حوصلہ کرنا پڑے گا، لوگ اٹھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئے روز پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرلز تبدیل ہورہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار سیٹھ تاریخ میں امر ہوگئے ہیں۔ ہمیشہ نوکری نہیں بچائی جاتی، نوکری کے بعد بھی کچھ ہوتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ دادی کی وفات سے دو تین روز قبل ویڈیولنک پربات ہوئی تھی۔ دادی کی یاد داشت کمزور ہوچکی تھی۔ آخری بار جب دادی سے بات ہوئی تو وہ پوچھ رہی تھیں کہ کیا تم جیل سے باہرآگئی ہو۔ میری دادی سمجھ رہی تھیں کہ میں ابھی تک جیل میں ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ میری دادی کو نوازشریف اور شہبازشریف سے بہت محبت تھی۔ میرے والد دادی کے بغیر کھانا نہیں کھاتے تھے۔ میری دادی کو بھی میرے والد سے بہت محبت تھی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے منع کرنے کے باوجود وہ نوازشریف کے لیے لندن گئیں۔ دادی کی وفات شریف خاندان کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔ حکومت نے دادی کی وفات کے بارے میں نہیں بتایا۔

مریم نواز نے کہا کہ میرا بیٹا جنید صفدر مجھے لاہور سے اطلاع دینے کے لیے پشاور کی طرف روانہ ہوا۔ پشاور جلسے میں کسی بھی طرح کا ٹیلی فونک رابطہ نہیں ہو رہا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے نوازشریف کو وآپس آنے سے  منع کیا ہے۔

Tags: جاتی امراعمران خانمریم نواز
sohail

sohail

Next Post

ام رباب کی جدوجہد رنگ لے آئی، والد کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

وزیراعظم کو چوہدری برادران کی دھمکی کس نے پہنچائی؟ رؤف کلاسرا کے انکشافات

لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کی 80 سالہ والدہ کے خلاف مقدمہ درج

اشتہاری مجرموں کی تقاریر نشر کرنے کا معاملہ، صحافیوں کی درخواست پر نئی پیشرفت

زیادتی کے مجرم کو نامرد کرنے سے پہلے اس کی رضا مندی لی جائے، وزیر قانون

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In