• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, جون 1, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ام رباب کی جدوجہد رنگ لے آئی، والد کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

by sohail
نومبر 26, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اپنے والد سمیت 3 افراد کے قتل میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے لیے سرگرم ام رباب کی جدوجہد رنگ لائی ہے اور اس سانحے میں ملوث مرکزی ملزم ذوالفقار چانڈیو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دادو کی تحصیل میہڑ سے تعلق رکھنے والی ام رباب ایک طویل عرصے سے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے کوشش کر رہی تھیں، انہوں نے سپریم کورٹ تک کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔

ایس ایس پی کشمور امجد شیخ نے بتایا کہ ذوالفقارچانڈیو بلوچستان میں روپوش تھا۔ جہاں سے اس کے کشمور آنے کی خفیہ اطلاع ملنے پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم ذوالفقار چانڈیو کی گرفتاری پر حکومت نے 10 لاکھ روپے انعام مقرر کیا ہوا تھا۔

دادو کی تحصیل میہڑ میں 17 جنوری 2018 کو چانڈیو برادری کے افراد نے فائرنگ کر کے امِ رباب کے والد، دادا اور چچا کو قتل کردیا تھا۔ تہرے قتل کیس میں نامزد مفرور ملزمان غلام مرتضیٰ چانڈیو اور ذوالفقار چانڈیو بلوچستان فرار ہوئے تھے۔

17 جنوری 2018 کو ضلع دادو کے تعلقہ میہڑ میں تین افراد کے قتل کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سردار خان چانڈیدو اور ان کے بھائی برہان چانڈیو سمیت 7 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

مقتولین کے لواحقین کا الزام تھا کہ ایم پی اے سردار خان چانڈیو کے کہنے پر برہان چانڈیو نے پولیس پروٹوکول کی موجودگی میں مختار چانڈیو، کابل چانڈیو اور کرم اللہ چانڈیو کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

Tags: ام رباب
sohail

sohail

Next Post

وزیراعظم کو چوہدری برادران کی دھمکی کس نے پہنچائی؟ رؤف کلاسرا کے انکشافات

لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کی 80 سالہ والدہ کے خلاف مقدمہ درج

اشتہاری مجرموں کی تقاریر نشر کرنے کا معاملہ، صحافیوں کی درخواست پر نئی پیشرفت

زیادتی کے مجرم کو نامرد کرنے سے پہلے اس کی رضا مندی لی جائے، وزیر قانون

چینی کمپنیوں سے معاہدہ، میڈ ان پاکستان موبائل فونز دستیاب ہوں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In