• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, جون 1, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

وزیراعظم کو چوہدری برادران کی دھمکی کس نے پہنچائی؟ رؤف کلاسرا کے انکشافات

by sohail
نومبر 26, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سینئر صحافی اور معروف ٹی وی اینکر رؤف کلاسرا نے وزیراعظم عمران خان اور چوہدری شجاعت کی ملاقات کے متعلق اہم انکشافات کر دیے ہیں۔

اپنے وی لاگ میں رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ عمران خان اور چوہدری برادران کے درمیان جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت سے ہی مخاصمت چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ماضی میں چوہدری پرویز الہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو قرار دیتے رہے ہیں اور جب بھی وہ لاہور آتے ہیں انہوں نے کبھی چوہدری برادران سے ملاقات نہیں کی۔

اختلافات کیا ہیں؟

رؤف کلاسرا کے مطابق چوہدری پرویز الہی اپنے بیٹے مونس الہی کو وزیر بنوانا چاہتے ہیں مگر ان پر ماضی میں کرپشن کے سنگین الزامات لگ چکے ہیں اور لیے عمران خان اس پر تیار نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ اب عمران خان چوہدری شجاعت کی عیادت کے لیے ان کے گھر پہنچے تو جواب میں چوہدری برادران ہر آتے جاتے کو کہہ رہے ہیں کہ ہمیں اب مزید کوئی شکوہ نہیں رہا۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈھائی سال بعد عمران خان کو چوہدری برادران کی یاد آئی ہے تو اس کے پیچھے چوہدری پرویز الہی کی دھمکی ہے جو انہوں نے ایک بڑی شخصیت کے ہاتھوں بھجوائی ہے اور جس میں کہا گیا ہے یہ آخری وارننگ ہے۔

رؤف کلاسرا نے اس بڑی شخصیت کا نام بھی بتا دیا جس کے ذریعے یہ دھمکی بھجوائی گئی کہ ہم مزید اس حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتے کیونکہ ہمارے ساتھ کیے گئے وعدے بھی پورے نہیں کیے گئے اور عمران خان ہمارے ساتھ ملاقات کرنا بھی پسند نہیں کرتے۔

عمران خان نے کیا کھیل کھیلا ہے؟

رؤف کلاسرا نے بتایا کہ جب عمران خان تک چوہدری برادران کی دھمکی پہنچائی گئی تو انہیں ملاقات کرنا پڑی مگر اس دوران انہوں نے بھی اپنا کھیل کھیلا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم نے ملاقات سے پہلے چوہدری شجاعت کے فرزند چوہدری سالک حسین کو فون کیا اور ان سے گپ شپ بھی کی، ملاقات کے دوران بھی وہ ان کی طرف توجہ دیتے رہے جس کے باعث مونس الہی کی جگہ چوہدری سالک کی سیاسی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ چوہدری سالک پر کسی قسم کی کرپشن کا الزام نہیں ہے اور انہوں نے چکوال سے بھی الیکشن جیتا ہوا ہے، انہیں اہمیت دے کر مونس الہی اور چوہدری پرویز الہی کی سیاست اہمیت کو کمزور کیا ہے۔

Tags: چوہدری برادرانرؤف کلاسرارؤف کلاسرا کا وی لاگعمران خان
sohail

sohail

Next Post

لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کی 80 سالہ والدہ کے خلاف مقدمہ درج

اشتہاری مجرموں کی تقاریر نشر کرنے کا معاملہ، صحافیوں کی درخواست پر نئی پیشرفت

زیادتی کے مجرم کو نامرد کرنے سے پہلے اس کی رضا مندی لی جائے، وزیر قانون

چینی کمپنیوں سے معاہدہ، میڈ ان پاکستان موبائل فونز دستیاب ہوں گے

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس خالی کرنے کے لیے شرط عائد کر دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In