• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

پاکستانی نژاد خاتون سائنسدان آصفہ اختر کا جرمنی میں بڑا اعزاز

by sohail
نومبر 28, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, صحت
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستانی نژاد ماہر جینیات آصفہ اختر کو جرمنی کی میکس پلانک یونیورسٹی کے ایک شعبے کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے، وہ سوسائٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون بن گئی ہیں جو اس مقام تک پہنچی ہیں۔

آصفہ اختر کو میکس پلانک یونیورسٹی کے شعبہ حیاتیات اور طب کی نائب صدر منتخب کیا گیا ہے، وہ کراچی میں پیدا ہوئیں اور اپنے شعبے میں عالمی مہارت رکھتی ہیں۔

معروف سائنسی جریدے ‘نیچر’ نے ان کے متعلق لکھا ہے کہ وہ جرمن سائنس میں ایک ممتاز مقام رکھتی ہیں، کوروموسومز اور ایپی جینیٹکس میں ان مہارت کو تسلیم کیا جاتا ہے۔

آصفہ اختر نائب صدر بننے کے بعد سوسائٹی کے زیرانتظام 27 اداروں اور 7 تحقیقی تجربہ گاہوں کا انتظام بھی سنبھالیں گی۔

ڈاکٹر آصفہ اختر نے ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی اور بعد ازاں یونیورسٹی کالج لندن سے بی ایس سی کیا جس کے بعد فرانسیس کرک انسٹی ٹیوٹ سے ڈاکٹریٹ کیا۔

اپنی کیرئیر کا آغاز انہوں نے یورپی مالیکیولر بائیولوجی لیبارٹری سے شروع کیا، وہ ‘سیل سائنس’ کے نام سے شائع ہونے والے تحقیقی جریدے کی ایڈیٹر بھی ہیں۔

آصفہ نے اس اعزاز ملنے کے بعد کہا ، ’مجھے اپنے کاندھوں کی بھاری ذمے داریوں کا احساس ہے جس پر میں بہت سنجیدگی سے عمل کروں گی۔ ’ میں نوجوان سائنسدانوں جرمن تحقیق کا سرخیل بنانا چاہتی ہوں اور دکھانا چاہوں گی کہ ایسے رول ماڈل ہیں جو معاملات کو آگے بڑھاسکتے ہیں،‘ انہوں نے کہا۔

وہ 2013 سے میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ آف امیونولوجی اینڈ ایپی جنیٹکس کی سربراہ بھی ہیں۔ انہوں نے ڈی این اے سے ہٹ کر بھی جین پر اثر ڈالنے والے عوامل پر غور کیا جو ایپی جنیٹکس کی بنیاد ہیں۔

مشہورِ زمانہ پھل مکھی یا ڈروسوفیلا ماڈلنگ میں انہوں نے ایکس کروموسومز کو سمجھا ہے۔ 2019 میں آصفہ نے ایک معرکتہ الآرا مقالہ لکھا جس میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح بعض خامرے (اینزائم) جینوم کو جوڑے رکھتے ہیں اور اس شعبے کے بڑے دماغوں نے اسے بہت سراہا۔

ان کا دوسرا اہم کام کروماٹِن پر ہے جو ڈی این اے اور پروٹین سے بنی ایک شے اور جو خلیے کے مرکزے (نیوکلیئس) میں کوموسوم کی تشکیل کرتا ہے۔ اس تحقیق پر انہیں فیلڈبرگ انعام دیا گیا جو ہرسال صرف ایک ہی ماہر کو ملتا ہے۔ اس کے بعد آصفہ کو 1652 میں جرمنی کی سب سے قدیم سائنسی اکادمی کی رکنیت عطا کی گئی۔

Tags: آصفہ اخترمیکس پلانک یونیورسٹی
sohail

sohail

Next Post

کورونا وائرس کا آغاز بھارت سے ہوا، چینی ماہرین کا دعویٰ

نواز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

7 ماہ سے بیروزگار پاکستانی مارشل آرٹس ایکسپرٹ نے عالمی ریکارڈ بنا لیا

پی ڈی ایم کارکنان رکاوٹیں توڑ کر جلسہ گاہ میں داخل ہو گئے

دو سالوں میں ایک کروڑ نوکریوں کی بات نہیں کی تھی، عمران خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In