• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

حکومت اسٹیل مل کے برطرف ملازمین کو فی کس 23 لاکھ روپے ادا کرے گی

by sohail
نومبر 28, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے برطرف کیے گئے ملازمین کو بقایا جات ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ حکومت اسٹیل مل کے برطرف ملازمین کو فی کس 23 لاکھ روپے ادا کرے گی۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر صنعت کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اسٹیل مل کے 4500 ملازمین کو 10 ارب کے واجبات ادا کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل پر 230 ارب کے قرضہ جات واجب الادا ہیں، اگر آج یہ فیصلہ نہ کریں گے تو کئی سو ارب مزید بند مل میں جھونکنے پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بروقت فیصلے کیے جاتے تو یہ ادارہ بہت بہتر ہوتا۔ ہمیں معیشت چلانے کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 75 کروڑ روپے ماہانہ اس بند مل کے ملازمین کو دیا جاتا ہے۔ 4 ہزار500 ملازمین کے 10 ارب روپے بقایا جات ہیں۔ اسٹیل مل کے ملازمین کی تعداد ساڑھے 9 ہزار ہے، ہم چاہتے ہیں کہ سارے معاملات کو حل کریں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز کی 1200 ایکڑ زمین کا لیز ایگریمنٹ کیا جائے گا۔ اس معاملے کو شفاف طریقے سے دیکھیں گے۔ اسٹیل ملز کی نجکاری کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں اسٹیل ملز دیوالیہ ہو چکی تھی۔ پاکستان اسٹیل ملز کی صلاحیت کم کی گئی۔ ماضی میں سرکاری اداروں میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کی گئیں۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ جن کے ادوار میں اسٹیل ملز بند ہوئی وہ اس پر سیاست بھی کریں گے۔ اس مسئلے پر وہ لوگ سیاست کر رہے ہیں جنہوں نے ادارے کو ڈبویا۔

Tags: اسٹیل ملبقایا جاتپاکستان اسٹیل ملزپیپلز پارٹیتحریک انصافملازمینوزیر صنعت
sohail

sohail

Next Post

صوابی میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

ایران کے کتنے سائنسدانوں پر اب تک حملے ہو چکے ہیں؟

فیس بک کی ڈیجیٹل کرنسی لبرا جنوری 2021 میں متعارف کرانے کا امکان

36 سالہ شخص مردہ قرار دیے جانے کے بعد معجزاتی طور پر زندہ ہو گیا

نوازشریف، آصف زرداری، دونوں سیلیکٹڈ تھے، عمران خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In