امریکی ریاست کیرولینا کے رہاش 36 سالہ ایرک کو سر میں شدید چوٹ کے بعد مردہ قرار دے دیا گیا تھا لیکن وہ معجزاتی طور پر زندہ ہو کر اٹھ بیٹھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایرک ایلیس کو گھر میں کام کے دوران گرنے سے سر میں شدید چوٹ آئی تھی جب کہ دو پسلیاں بھی بری طرح متاثر ہوئی تھیں۔
اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد ایلیس کی متعد بار ہنگامی سرجری کی گئی جن میں یہ بات سامنے آئی کہ ان کا دماغ اپنی جگہ سے 8 ملی میٹر ہل چکا ہے۔
طبی ماہرین نے ایلیس کے ٹھیک ہونے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے اسے طبی طور پر مردہ قرار دے دیا تھا۔
اہلخانہ کے مطابق ایلیس کے اعضاء عطیہ کرنے کی غرض سے لاش کو محفوظ رکھنے کی کوشش کی گئی لیکن ایلیس اچانک بستر سے اٹھ بیٹھا جس پر غم سے نڈھال اہل خانہ خوشی سے رو پڑے۔
اسپتال میں موجود طبی ماہرین نے بھی ایلیس کے معجزاتی طور پر بچ جانے پر حیرت اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ایلیس کا کہنا ہے کہ آج میں صحت مند اور ٹھیک ہوں، لیکن مجھے یقین نہیں آتا کہ شدید زخمی ہونے کے بعد بھی میں کیسے بچ گیا۔
ایلیس نے بتایا کہ میری ماں سوچ رہی ہوں گی میں مر چکا ہوں لیکن جب وہ مجھے زندہ دیکھیں گی تو کتنی خوش ہوں گی۔