کوریا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے رواں سال 6 برس کے بعد سب سے زیادہ منافع کمایا ہے۔
کورونا کی عالمی وبا نے جہاں دنیا بھر کی معیشتوں کا پہیہ جام کیا ہے وہیں سام سنگ نے منافع کمانے کی مد میں کئی معروف کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
سام سنگ کی جانب سے جاری جائزے کے مطابق رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں سام سنگ کو 32.6 فیصد منافع ہوا جب کہ کمپنی کو 2019 میں اسی سہہ ماہی کے دوران 18.8 فیصد منافع ہوا تھا۔
سام سنگ نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے منافع کو چھ سالوں میں سب سے زیادہ منافع قرار دیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے 2014 میں کمپنی کو 37.9 فیصد منافع حاصل ہوا تھا۔
سام سنگ کے منافعے میں اضافے کے باوجود امریکی کمپنی ایپل سب سے زیادہ منافع کمانے والی کمپنیوں میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔
امریکی کمپنی ایپل کی پراڈکٹس دنیا بھر میں مہنگی ترین پراڈکٹس سمجھی جاتی ہیں۔
ایپل کے مطابق کمپنی نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں 60.5 فیصد منافع کمایا۔