• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

عمران خان کا آج کا انٹرویو کیسا رہا؟ رؤف کلاسرا کا وی لاگ میں تجزیہ

by sohail
نومبر 28, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

آج وزیراعظم عمران خان نے ایکسپریس نیوز کے اینکر منصور علی خان کو ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے سخت سوالات کے جواب دیے ہیں۔

سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے اپنے وی لاگ میں کہا ہے کہ عمران خان انٹرویو دینے سے نہیں گھبراتے اور یہ ان میں ایک قابل تعریف بات ہے، نواز شریفاپنے دورحکومت میں انٹرویوز نہیں دیا کرتے تھے یا پھر سوال و جواب پہلے سے طے کرنے کی کوشش کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے متعلق یہ تاثر پھیل رہا تھا کہ وہ ایسے اینکرز کو انٹرویو دیتے ہیں جو بہت سخت سوالات نہیں کرتے لیکن آج انٹرویو دے کر انہوں نے یہ تاثر بھی دور کیا ہے کیونکہ منصور علی خان پاکستان تحریک انصاف کے سخت نقادوں میں شامل ہیں۔

رؤف کلا سرا نے انٹرویو کے متعلق کہا کہ پہلی بار عمران خان چند سوالات پر لاجواب سے ہوتے نظر آئے ہیں اور اس کا کریڈٹ اینکر کو جاتا ہے جنہوں نے سخت سوالات کیے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان ہر سوال کا جواب دیتے ہیں مگر آج جب منصور علی خان نے پرویز الہی کے متعلق سوال میں پوچھا کہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کے گھر جا کر کیسا لگا تو انہوں نے جواب دینے سے احتراز کیا۔

انہوں نے کہا کہ بڑے عرصے بعد پہلی بار وزیراعظم تھکے تھکے سے لگے ہیں، اس سے قبل جتنے انٹرویوز دیے ہیں ان میں وہ فریش اور توانائی سے بھرپور محسوس ہوتے تھے لیکن آج ایک مختلف عمران خان کو دیکھا ہے۔

رؤف کلاسرا کے مطابق عمران خان میڈیا پر سخت ناراض نظر آئے ہیں، انہوں نے صدر ٹرمپ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پورا امریکی میڈیا ان کے خلاف تھا پھر بھی انہوں نے بڑی تعداد میں ووٹ لیے۔

رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن امریکی صدارت کی ریس میں ٹرمپ سے بہت پیچھے تھے، وزیراعظم کو یہ سمجھنا چاہیئے کہ امریکی میڈیا کی وجہ سے نہ صرف صدر ٹرمپ کے مقابلے میں ان کی اہمیت بڑھی بلکہ انہوں نے یہ انتخابات بھی جیت لیے، اس لیے میڈیا کو ہلکا نہیں لینا چاہیئے۔

رؤف کلاسرا نے عمران خان کے جہانگیر ترین کے متعلق جوابات پر بھی تبصرہ کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں شوگر کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کرنے والوں میں عمران خان اور اسد عمر بھی شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے متعلق جو سوال کیا گیا اس کے متعلق عمران خان تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، ان کی گفتگو سے یہ تاثر مل رہا تھا کہ ابھی تک سعودی عرب کے ساتھ ہمارے مسائل چل رہے ہیں۔

رؤف کلاسرا کے مطابق وزیراعظم نے ماضی میں اتنا کچھ کہا ہوا ہے کہ جب انٹرویوز کے دوران ان کی پرانی باتیں سامنے آتی ہیں تو انہیں جواز تلاش کرنے پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے دور میں عمران خان جس طرح پوری تیقن کے ساتھ بات کرتے تھے اس سے لگتا تھا کہ وہ پورے خلوص اور سچائی کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔ لیکن حکومت میں آنے کے بعد وہ انداز گم ہو گیا ہے۔

رؤف کلاسرا کے مطابق اب عمران خان کے انٹرویوز میں نہ ہی تیقن ہوتا ہے، نہ سچائی والا لہجہ ہوتا ہے، اب وہ بات باقی نہیں رہی۔

Tags: رؤف کلاسرارؤف کلاسرا کا وی لاگعمران خانمنصور علی خان
sohail

sohail

Next Post

ملتان پولیس کی کارروائی، پی ڈی ایم کارکن گرفتار، قاسم باغ خالی کرا لیا

مائیک ٹائسن 15 سال باکسنگ رنگ میں، رائے جونز سے مقابلہ برابر

بوڑھے والدین کو اولاد کی جانب سے گھر سے نکالنے کے خلاف قانون زیرغور

5 بڑے شہروں کا کورونا پھیلاؤ میں 70 فیصد حصہ ہونے کا انکشاف

کراچی پولیس مقابلے میں 5 افراد کی ہلاکت کی کہانی مزید الجھ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In