• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کراچی پولیس مقابلے میں 5 افراد کی ہلاکت کی کہانی مزید الجھ گئی

by sohail
نومبر 29, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جمعہ کے روز کراچی کی ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں ہونے والے پولیس مقابلے کے حقائق تاحال سامنے نہ آ سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس مبینہ مقابلے میں تحریک انصاف کی ایک عہدیدار خاتون کے ڈرائیور سمیت بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے 4 کارندے مارے گئے تھے۔

تحریک انصاف کی رہنما لیلیٰ پروین اور ان کے شوہر ایڈووکیٹ علی حسنین نے پولیس مقابلے کی صداقت پر متعدد سوال اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے ڈرائیور عباس کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اٹھایا اور بعد ازاں اسے قتل کر دیا۔

واضح رہے مذکورہ جوڑے نے وزیراعلیٰ سندھ، وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس پاکستان سے اپنے ڈرائیور کے قتل کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے کراچی پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ لیلیٰ پروین حقائق بیان نہیں کر رہی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کال ڈیٹا کا ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ ان کے ڈرائیور نے مرکزی ملزم غلام مصطفیٰ کو 17 کالز کیں جبکہ مرکزی ملزم کا فون بھی ان (لیلیٰ پروین) کی ویگو گاڑی سے برآمد ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کارروائی کے تمام پہلوؤں پر کام کر رہی ہے اور بہت جلد ہم مزید تفصیلات جاری کریں گے۔

پولیس کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ ڈکیت گروہ کا تعلق جنوبی پنجاب سے تھا جو 2017 سے ڈیفنس میں وارداتیں کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گینگ کے کارندے ڈکیتی کرنے کے لیے گھریلو ملازماؤں سے ان گھروں کی تفصیلات حاصل کرتے جہاں وہ ملازمت کرتیں۔

سینئر عہدیدار کے مطابق ڈیفنس میں زیادہ تر گھریلو ملازمائیں جنوبی پنجاب سے 2010 میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد ہجرت کر کے آئیں، یہ سرائیکی گروہ 25 سے زائد افراد پر مشتمل ہے۔

عہدیدار نے انکشاف کیا کہ ڈرائیور عباس گینگ کے سرغنہ کے ساتھ رابطے میں تھا، اس نے فون پر 41 مرتبہ بات کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ لیلیٰ پروین کے شوہر نے اپنی گاڑی پر اٹارنی ایٹ لا کی پلیٹ لگا رکھی ہے اس لئے ان کے کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کیونکہ ملزم پولیس مقابلے میں مارے جانے سے قبل اسی گاڑی میں سفر کر رہا تھا۔

Tags: کراچی پولیس مقابلہ
sohail

sohail

Next Post

حکومت چاہتی ہے ہم جنوری کے بجائے پہلے لانگ مارچ کریں، فضل الرحمان

اب واٹس ایپ ڈیٹا محفوظ رکھتے ہوئے موبائل نمبر تبدیل کریں

نائجیریا: بوکوحرام کے جنگجوؤں نے 43 کسانوں کو ذبح کر دیا

مہنگائی کا عفریت اور بے بس حکومت

سعودی عرب میں 328 ملین ڈالر کرپشن کا اسکینڈل، بڑے پیمانے پر گرفتاریاں شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In