واٹس ایپ کے نئے فیچر سے اب صارفین چیٹس، کانٹیکٹس یا دیگر ڈیٹا کھوئے بغیر موبائل نمبر تبدیل کر سکیں گے۔
واٹس ایپ کا یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں سسٹمز میں دستیاب ہے۔
اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ سب سے پہلے اپنے اسمارٹ فون پر واٹس ایپ اوپن کریں، اس کے بعد پروفائل پر جار سیٹینگز مینیو کوکھولیں، پھر اکاؤنٹس آپشن پر جائیں اور وہاں چینج نمبر پر کلک کریں۔
اس کے بعد نیکسٹ پر کلک کریں اور وہاں اپنے پرانے نمبر کے ساتھ نئے موبائل نمبر کا اندراج کریں۔
واٹس ایپ کی جانب سے نئے نمبر کی تصدیق کی جائے گی اور پھر پرانے نمبر کی جگہ نئے نمبر کو دے دی جائے گی۔
جب آپ کا فون نمبر تبدیل ہوگا تو کانٹیکٹس اور گروپس کو بھی واٹس ایپ کی جانب سے نوٹیفائی کیا جائے گا۔
واٹس ایپ کے اس فیچر کے باعث چیٹس، میڈیا فائلز اور دیگر تمام ڈیٹا برقرار رہے گا اور ڈیلیٹ نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین ایپلیکیشنز میں سے ایک ہے اور دنیا میں اس کے صارفین کی تعداد دو ارب کے لگ بھگ ہے۔
صارفین کی سہولت کے پیش نظر آئے روز واٹس ایپ کے فیچرز میں تبدیلی لائی جاتی ہے، ڈیٹا کو محفوظ رکھتے ہوئے نمبر کی تبدیلی کو صارفین کے جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے کہ اس فیچر کی بدولت بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔