• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 29, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کورونا کی دوسری لہر، ملک بھر میں 5 ہزار 82 اسمارٹ لاک ڈاؤنز نافذ

by sohail
نومبر 30, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو بتائے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ملک بھر میں 5 ہزار 82 اسمارٹ لاک ڈاؤنز لگائے جا چکے ہیں۔

این سی او سی کے ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز مثبت آنے کی شرح 8.53 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا کے کیسز پر نظر رکھنے والے ادارے نے بتایا ہے کہ پنجاب میں ایک ہزار 459 اسمارٹ لاک ڈاؤنز ہیں، سندھ میں 206، خیبرپختونخوا میں 182، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں 3 ہزار 205 اسمارٹ لاک ڈاؤنز ہیں۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں دسمبر کی 6 تاریخ تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

اجلاس میں ماہرین صحت اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو کورونا وبا کے پھیلاؤ اور اس کو روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

یاد رہے گزشتہ روز این سی او سے کے سامنے پیش کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے 5 بڑے شہروں کا کورونا وبا کے پھیلاؤ میں 70 فیصد حصہ ہے۔

اتوار کو ہونے والے اجلاس میں کورونا کیسز کی مثبت شرح، اسپتالوں میں مریضوں کے لیے بستر اور وینٹی لیٹرز اور اسمارٹ لاک ڈاؤن شروع کرنے سمیت دیگر کئی امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ رواں ہفتے کورونا کے ہاتھوں اوسطاً 46 اموات روزانہ کے حساب سے واقع ہوئی ہیں جبکہ اسپتال میں داخلے کی اوسط 237 رہی ہے۔

اجلاس میں جن پانچ شہروں کو وباء کے پھیلاؤ کا سب سے زیادہ ذمہ دار قرار دیا گیا ان میں راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کراچی شامل ہیں۔

این سی او اسی کے اجلاس میں ملک بھر میں کورونا سے متعلق صحت کی سہولیات اور سامان کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ تمام ضروری طبی سامان ضرورت کے مطابق دستیاب ہے اور صوبوں کو مناسب فراہمی کی جارہی ہے۔

Tags: اسمارٹ لاک ڈاوناین سی او سیبلوچستانپنجابدوسری لہرسندھ
sohail

sohail

Next Post

سجل علی ڈیفا ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی انتقال کر گئے

پی ڈی ایم کا ملتان میں جلسہ ، کس رہنما نے خطاب میں کیا کہا؟

حیرت انگیز ٹیکنالوجی نے ایک نابینا شخص کو فوٹوگرافر بنا دیا

آصفہ کی سیاسی رونمائی، مریم کے عمران خان پر ذاتی حملے، رؤف کلاسرا کا تجزیہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In