اکمل برادران کے نام سے معروف قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کامران اکمل اورعمر اکمل نے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں موجود نجی ہسپتال کے باہر احتجاج شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کامران اکمل کے سسر کو دل کا دورہ پڑا تو انہیں ہسپتال لایا گیا لیکن نجی ہسپتال نے مریض کو داخل کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد کرکٹرز نے احتجاج کرنا شروع کر دیا۔
میڈیا پر خبر چلنے کے بعد مریض کو اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ سے مریض نہ داخل کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کسی قسم کا موقف دینے سے گریز کیا۔
کامران اکمل کے مطابق ان کے سسر کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔