• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انٹرٹینمنٹ

عامر خان کی ایک حرکت کی وجہ سے 5 برس ناراض رہی، جوہی چاولہ کا انکشاف

by sohail
دسمبر 1, 2020
in انٹرٹینمنٹ, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کی ایک حرکت کی وجہ سے ان کے اور جوہی چاولہ کے درمیان فلم ’عشق‘ کی شوٹنگ کے دوران بات چیت بند ہوگئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’عشق‘ کی ریلیز کو 28 نومبر کو 23 سال مکمل ہوئےہیں، فلم عشق کی کاسٹ میں عامر خان اور جوہی چاولہ کے علاوہ اجے دیوگن اور کاجول نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

عامر خان اور جوہی چاولہ نے ایک ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم ’قیامت سے قیامت تک’ عامر خان اور جوہی چاولہ کی پہلی بالی ووڈ فلم تھی اور اپنی پہلی فلم سے ان دونوں نے ہنگامہ مچا دیا تھا۔ اس کے بعد بھی یہ جوڑی کئی فلموں میں نظر آئی۔

فلم عشق کی ریلیز کو 23 سال مکمل ہونے کے موقع پر اداکارہ جوہی چاولہ نے انکشاف کیا ہے کہ عشق کی شوٹنگ کے دوران عامر خان نے اُن کے ساتھ ایک ایسا مذاق کیا تھا کہ جس کے بعد انہوں نے سالوں عامر خان سے بات نہیں کی اور نہ ہی وہ دونوں ایک ساتھ کسی فلم میں نظر آئے۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب فلم ’عشق‘ کی شوٹنگ چل رہی تھی تو سیٹ پر عامر خان نے جوہی چاولہ کا ہاتھ مانگا اور کہا کہ انہیں ہاتھ دیکھنا آتا ہے، اس پر جوہی چاولہ نے اپنا ہاتھ دکھانے کے لیے عامر خان کے سامنے اپنا ہاتھ پھیلا دیا، عامر خان نے جوہی چاولہ کا ہاتھ دیکھنے کے بجائے اُن کے ہاتھ پر تھوک دیا۔

مسٹر پرفیکشنسٹ کی اس حرکت پر جوہی چاولہ کو بے حد غصہ آیا اور وہ اُن سے ناراض ہوگئیں اور نا صرف ناراض ہوئیں بلکہ انہوں نے پھر سالوں عامر خان سے بات چیت بند رکھی۔

جوہی چاولہ نے مزید بتایا کہ عامر خان کی اس حرکت کے بعد وہ فلم تک چھوڑنے کے لیے تیار ہوگئی تھیں لیکن پھر سب کے بے حد اصرار کے بعد انہوں نے کسی طرح فلم مکمل کی۔

فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں ایک دوسرے سے بالکل الگ رہتے تھے اور یہ سلسلہ تقریباً 5 سال تک جاری رہا۔

عامر خان اور جوہی چاولہ نے 5 سال تک ایک دوسرے سے بات چیت نہیں کی لیکن پھر بعد میں چیزیں آہستہ آہستہ بہتر ہوئیں اور دونوں کے درمیان بات چیت شروع ہوئی لیکن اس کے بعد دونوں پھر کبھی کسی فلم میں ساتھ نظر نہیں آئے۔

Tags: بالی ووڈجوہی چاولہعامر خان
sohail

sohail

Next Post

سندھ میں انسانوں کا جینا مشکل ہے تو درخت کیسے رہیں گے: چیف جسٹس

حویلیاں طیارہ حادثہ: خرابی کے باوجود جہاز اڑیا گیا اس کا ذمہ دار کون ہے، سندھ ہائی کورٹ

جونی ڈیپ کو لینے کے دینے پڑ گئے، ہرجانے کے کیس میں 13 کروڑ ادا کرنے کا حکم

نیب نے مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں کو طلب کر لیا

رواں مالی سال کے 5 ماہ کے دوران ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In