• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

سندھ میں انسانوں کا جینا مشکل ہے تو درخت کیسے رہیں گے: چیف جسٹس

by sohail
دسمبر 1, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ  سندھ میں انسانوں کا جینا مشکل ہے تو درخت کیسے رہیں گے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دریاؤں اور نہروں کے کنارے شجرکاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ سندھ کے سیکرٹری ایری گیشن اور ماحولیات کا عملہ اسلام آباد میں سیر کرنے آتا ہے، کہتے ہیں چلو مری کی سیر ہو جائے گی۔

 چیف جسٹس نے کہا کہ سندھ سے آئے افسران میں کسی کو بھی ایک روپیہ ٹی اے ڈی اے نہیں ملے گا، سارا خرچہ اپنی جیب سے کرنا ہوگا، رپورٹ جمع کراتے نہیں سیر کرنے آجاتے ہیں۔ سرکار کا جتنا خرچہ کر کے سندھ کے افسران آئے اتنے پیسوں میں 50 ہزار درخت لگ جاتے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جس کے معاملات اور طرح سے چلتے ہیں، ڈاکو  پکڑنے کے نام پر لاڑکانہ اور سکھر کے بیچ جنگل کاٹا گیا، سندھ پولیس ڈاکو تو کیا ایک تتلی بھی نہیں پکڑ سکی۔

انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے درخت لگانے اور نئی گج ڈیم سے متعلق کوئی رپورٹ جمع نہیں ہوئی، سیکریٹری جنگلات سندھ سمیت جو عدالت نہیں آئے ہیں سب کو توہین عدالت نوٹس جاری کرتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سیکرٹری جنگلات اور ایری گیشن سندھ کے لوگ جیل جائیں گے اور نوکری سے بھی جائیں گے، توہین عدالت میں وکیل کو لاکھوں روپے دینا پڑیں گے ساری جمع پونجی ختم ہوجائے گی۔ دو ماہ گزر گئے لیکن کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

سیکرٹری جنگلات سندھ نے عدالت سے معافی کی درخواست کرتے ہوئے جلد رپورٹ جمع کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

Tags: چیف جسٹس گلزار احمدسپریم کورٹ آف پاکستان
sohail

sohail

Next Post

حویلیاں طیارہ حادثہ: خرابی کے باوجود جہاز اڑیا گیا اس کا ذمہ دار کون ہے، سندھ ہائی کورٹ

جونی ڈیپ کو لینے کے دینے پڑ گئے، ہرجانے کے کیس میں 13 کروڑ ادا کرنے کا حکم

نیب نے مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں کو طلب کر لیا

رواں مالی سال کے 5 ماہ کے دوران ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع

اسحاق ڈار کا برطانوی ادارے کو انٹرویو، اینکر کے سوالات سے گڑبڑا گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In