• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

جونی ڈیپ کو لینے کے دینے پڑ گئے، ہرجانے کے کیس میں 13 کروڑ ادا کرنے کا حکم

by sohail
دسمبر 1, 2020
in انتخاب, انٹرٹینمنٹ, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ہالی ووڈ کے معروف اداکار جونی ڈیپ کا ایک اخبار کے خلاف 2 لاکھ پاؤنڈ ہرجانے کا دعویٰ الٹا ان کے گلے پڑ گیا ہے، عدالت نے انہیں 6 لاکھ 30 ہزار پاؤنڈز (ساڑھے 13 کروڑ روپے) وکلا کی فیسوں اور دیگر اخراجات میں ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

57 سالہ جونی ڈیپ نے اپریل 2018 میں برطانوی اخبار ‘دی سن’ کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا، اخبار نے اپنی خبر میں لکھا تھا کہ جونی ڈیپ نے اپنی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

برطانوی اخبار نے 2018 کے آغاز میں ایک مضمون شائع کیا تھا، جس میں اخبار نے جونی ڈیپ کو ’بیوی پر تشدد کرنے والا‘ لکھا تھا اور مضمون میں بتایا تھا کہ کس طرح اداکار نے اپنی سابق اہلیہ اداکارہ امبر ہرڈ کو 2013 سے 2016 تک مختلف مواقع پر انہیں 14 بار تشدد کا نشانہ بنایا۔


جونی ڈیپ نے اخبار کے مضمون میں کیے گئے دعووں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا، جس پر رواں برس جولائی سے اگست تک سماعتیں ہوئیں اور عدالت نے 2 نومبر کو فیصلہ سنایا۔

عدالت نے اپنے فیصلہ میں بتایا تھا کہ شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ جونی ڈیپ نے سابق بیوی پر تشدد کیا اور اخبار نے صرف ان ہی باتوں کو بیان کیا، جنہیں ذرائع نے اخبار کو بتایا تھا۔

اخبار نے جونی ڈیپ کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے ہرجانے کا دعویٰ مسترد کردیا تھا اور اب اسی کیس میں عدالت نے جونی ڈیپ کو حکم دیا ہے کہ وہ اخبار کو وکلا کی فیس کی مد میں کم از کم 6 لاکھ 30 ہزار پاؤنڈ کی رقم ادا کرے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق لندن کی کورٹ نے جونی ڈیپ کو حکم دیا کہ وہ جلد سے جلد اخبار کو وکلا کی فیس کی مد میں 6 لاکھ 30 ہزار پاؤنڈ یعنی پاکستانی 13 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ادا کرے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جونی ڈیپ نے اسی مقدمے میں محض 2 لاکھ پاؤنڈ ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا اور انہیں 2 لاکھ لینے کے بجائے ابتدائی طور پر ساڑھے 6 لاکھ دینے پڑ گئے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ انہیں مزید رقم ادا کرنے کا حکم بھی دیا جا سکتا ہے۔

برطانوی عدالت نے جونی ڈیپ کی اس درخواست کو بھی مسترد کر دیا، جس میں انہوں نے 2 نومبر کے اپنے خلاف فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی تھی۔

Tags: جونی ڈیپہرجانے کا دعویٰ
sohail

sohail

Next Post

نیب نے مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں کو طلب کر لیا

رواں مالی سال کے 5 ماہ کے دوران ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع

اسحاق ڈار کا برطانوی ادارے کو انٹرویو، اینکر کے سوالات سے گڑبڑا گئے

اب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے گاڑیوں کی درآمد آسان ہو گئی

اسحاق ڈار نے ماضی میں کیا غلط بیانیاں کی ہوئی ہیں؟ رؤف کلاسرا کا نیا وی لاگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In