• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

رواں مالی سال کے 5 ماہ کے دوران ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع

by sohail
دسمبر 1, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, معیشت
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران اپنے ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کر لیا ہے۔

ایف بی آر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2020 سے نومبر 2020 کا ہدف 1669 ارب روپے تھا تاہم ان 5 ماہ کے دوران 1686 ارب روپے اکٹھے کر لیے گئے۔

یوں ان پانچ ماہ کے دوران ہدف سے 17 ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال ٹیکس وصولی کا ہدف 4390 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

نومبر کے مہنے کے لیے ریونیو اکٹھا کرنے کا ہدف 348 ارب روپے تھا مگر اس دوران 346 ارب روپے اکٹھے کیے جا سکے۔ تاہم یہ سالانہ بنیادوں پر گزشتہ سال کے اسی ماہ کے 335 ارب روپے کے مقابلے میں 3 فیصد ترقی کو ظاہر کر رہی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود خان نے ڈان کو بتایا کہ ایف بی آر اپنے ماہانہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کوششیں کررہا ہے تاہم معاشی سرگرمیوں پر جزوی لاک ڈاؤن ہونے کے باعث معیشت سست روی کا شکار ہے۔

ڈاکٹر وقار مسعود خان کا کہنا تھا کہ دسمبر میں کارپوریٹ انکم ٹیکس ادائیگیوں سے ریونیو کلیکشن میں بہتری آئے گی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ کووڈ-19 کی وبا کی دوسری لہر میں دوبارہ لاک ڈاؤن لگنے سے چیزیں مزید خراب ہوسکتی ہیں۔

نومبر تک انکم ٹیکس کی وصولی ایک کھرب 30 ارب روپے کے ہدف سے 21 ارب روپے کی کمی کے ساتھ ایک کھرب 9 ارب روپے رہی تاہم گزشتہ برس کے اسی عرصے میں اکٹھا ہونے والے ایک کھرب 5 ارب روپے کے مقابلے اس میں 4 فیصد اضافہ ہوا۔

علاوہ ازیں ماہ نومبر میں سیلز ٹیکس کلیکشن 14 فیصد بڑھ کر 173 ارب روپے تک پہنچ گیا جو کہ گزشتہ سال اسی ماہ میں 152 ارب روپے تک رہا تھا، تاہم یہ 142 ارب روپے کے متوقع ہدف سے 21 فیصد زائد رہا۔

نومبر کے مہینے میں اس اضافہ پی او ایل قیمتوں کے بڑھنے، درآمدات میں اضافہ اور معاشی سرگرمیوں کے دوبارہ بحالی کا نتیجہ رہا۔

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کلیکشن 18 فیصد کمی کے ساتھ 23 ارب روپے رہی جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ یہ 29 ارب روپے تھی، نومبر کے لیے ایف ای ڈی کا متوقع ہدف 27 ارب روپے جو 4 ارب روپے کی کمی سے پورا نہیں ہوا۔

مزید یہ کہ کسٹم کلیکشن 4 فیصد اضافہ کے ساتھ 57 ارب روپے رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 55 ارب روپے تھی جبکہ نومبر کے لیے متوقع ہدف 49 ارب روپے تھا۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران 81ارب روپے کے ری فنڈز کی ادائیگی کی گئی جو کہ گزشتہ سال کے 41 ارب روپے کے مقابلے میں 97 فیصد زیادہ ہے، جو صنعتی پیداوار کی بحالی سے معاشی سرگرمیوں میں ایک تیزی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے دوران عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کو مالی سال 2020 کے 39 کھرب 89 ارب روپے کی وصولیوں کے مقابلے میں مالی سال 2021 میں 49 کھرب 63 ارب روپے کلیکشن کی یقین دہانی کرائی تھی جو 24.4 فیصد کا متوقع اضافہ تھا۔

Tags: ایف بی آرٹیکس ہدف
sohail

sohail

Next Post

اسحاق ڈار کا برطانوی ادارے کو انٹرویو، اینکر کے سوالات سے گڑبڑا گئے

اب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے گاڑیوں کی درآمد آسان ہو گئی

اسحاق ڈار نے ماضی میں کیا غلط بیانیاں کی ہوئی ہیں؟ رؤف کلاسرا کا نیا وی لاگ

آرمینیا کا میڈیا شدید غصے میں، آذربائیجان پر ایٹم بم پھینکنے کی تجویز پیش کر دی

عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹایا جائے، سرینہ عیسیٰ کی سپریم کورٹ میں استدعا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In