• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, جون 1, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹایا جائے، سرینہ عیسیٰ کی سپریم کورٹ میں استدعا

by sohail
دسمبر 2, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینہ عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے استدعا کی ہے کہ عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹایا جائے۔

اپنی درخواست میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے 3 بچے جب چھوٹے تھے تو انہوں نے ان بچوں کو اپنے انکم ٹیکس گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا جس کی وجہ سے عدالت انہیں ان کے دفتر سے ہٹانے کے لیے حکم دے۔

سرینا عیسیٰ نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ ان کی طرف سے پہلے دائر کی گئی نظرثانی درخواست کو بھی منظور کریں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے 19 جون کو سنائے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف 44 صفحات پر مشتمل نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔

انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان تمام ججز کو 10 رکنی فل کورٹ میں شامل کیا جنہوں نے صدارتی ریفرنس کے خلاف ان کے شوہر (جسٹس عیسیٰ) کی درخواست پر فیصلہ کیا تھا اور 19 جون کا مختصر حکم جاری کیا تھا۔

انہوں نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ لندن کی 3 جائیدادوں کے معاملے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ان لینڈ کمشنر ذوالفقار احمد کی جانب سے ان کے خلاف کی گئیں تمام کارروائیوں کو کالعدم قرار دیا جائے اور 14ستمبر 2020 کے نوٹیفکیشن کو ختم کیا جائے۔

انہوں نے اپنے خلاف عمران خان کی مبینہ طور پر جاسوسی کے علاوہ ایف بی آر، نادرا، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) کی جانب مرتب کیے جانے والے قانونی طور پر محفوظ ریکارڈز تک غیرقانونی رسائی اور انہیں حاصل کرنے کا الزام بھی لگایا۔

انہوں نے عمران خان پر الزام لگایا کہ انہوں نے لندن جائیدادوں کو میرے شوہر کے ساتھ منسوب کیا اور صدر کو ایک پراکسی شکایت کی بنیاد پر ایک ’بوگس‘ ریفرنس دائر کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کو ان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Tags: جسٹس قاضی عیسیٰ فائزسپریم کورٹسرینہ عیسیٰعمران خانوزارت عظمیٰ
sohail

sohail

Next Post

حکومت کا بڑا فیصلہ، کورونا ویکسین عوام کو مفت دستیاب ہو گی

کورونا کے مثبت کیسز، کرائسٹ چرچ میں موجود گرین شرٹس مشکلات کا شکار

نیب جیسے رشوت خور ادارے کو تسلیم نہیں کرتے، مولانا فضل الرحمان

برطانیہ کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دینے والا پہلا ملک بن گیا

سندھ حکومت نے آئی جی مشتاق مہر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In