• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

حکومت کا بڑا فیصلہ، کورونا ویکسین عوام کو مفت دستیاب ہو گی

by sohail
دسمبر 2, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

 پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو کورونا ویکیسن مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے 150 ملین ڈالر مختص کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد نے جیو نیوز کے پروگرام ‘جیوپاکستان’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین کیلئے حکومت فنڈ اکٹھا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2021 کی دوسری سہ ماہی میں کورونا کے مریضوں کو ویکسین لگانا شروع کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین عوام کو مفت فراہم کی جائے گی۔

پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ کورونا وبا کے شروع میں پورے ملک میں محض ایک لیبارٹری تھی تاہم اب 150 سے زائد لیبارٹریز ہیں، اسی طرح بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی تعداد بھی بڑھائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 2500 آکسیجن بیڈ کا اضافہ کیا گیا ہے مگر وینٹی لیٹرز سے آکسیجن بیڈ کی زیادہ ضرورت ہے۔

واضح رہے وفاقی کابینہ اور این سی او سی کے اجلاس میں کورونا ویکسین کی خریداری کو حتمی شکل دیتے ہوئے اس کیلئے رقم مختص کی گئی ہے۔

خیال رہے ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران ہلاکتوں اور کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 75 ہلاکتیں ہوئیں جو ساڑھے چار ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

یاد رہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 35197 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2829 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 8166 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 3311 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 49780 ہے۔

Tags: پاکستان میں‌ کورونا وائرسکورونا وائرسکورونا ویکسین
sohail

sohail

Next Post

کورونا کے مثبت کیسز، کرائسٹ چرچ میں موجود گرین شرٹس مشکلات کا شکار

نیب جیسے رشوت خور ادارے کو تسلیم نہیں کرتے، مولانا فضل الرحمان

برطانیہ کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دینے والا پہلا ملک بن گیا

سندھ حکومت نے آئی جی مشتاق مہر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

نواز شریف العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں اشتہاری مجرم قرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In