• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

نواز شریف العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں اشتہاری مجرم قرار

by sohail
دسمبر 2, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں دائر اپیلوں پر اشتہاری مجرم قرار دے دیا ہے۔

دونوں ریفرنسز میں میں نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت  جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی۔

دوران سماعت نوازشریف کی لندن رہائش گاہ پر رائل میل کے ذریعے اشتہار پہنچانے کی مصدقہ رسیدیں بھی عدالت کے سامنے پیش کی گئیں، وزارت خارجہ کے افسر مبشر خان بیان ریکارڈ کرانے کے لئے عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے نوازشریف کے عدالت طلبی اشتہار تعمیل سے متعلق دستاویزات عدالت کے سامنے پیش کیں۔

عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ  اشتہار اردو میں چھپا ہے یا انگریزی میں؟۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ نے جواب دیا کہ اشتہار انگریزی میں ہی چھپا ہے۔

عدالت نے پھر استفسار کیا کہ رجسٹرار آفس نے جو ٹیکسٹ آپ کو دیا تھا کیا یہ وہی ہے؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ جی جو اشتہار ہے اس کا وہی ٹیکسٹ ہے جو رجسٹرار آفس نے ہمیں بھیجا تھا۔

عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے پوچھا کہ جو دستاویزات آپ نے دیں تو کیا یہ نواز شریف کی دونوں اپیلوں کی ہیں؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ نواز شریف کی دونوں اپیلوں کی الگ الگ عدالتی طلبی اشتہار کی دستاویزات ہیں، آپ دونوں اپیلوں میں عدالت طلبی اشتہار کی عمل درآمد دستاویزات جمع کرائیں۔

دوران سماعت لندن کے لوکل قوانین کی کاپی بھی عدالت میں پیش کی گئی، وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر یورپ مبشر خان نے رائل میل کی مصدقہ رسیدوں کی کاپی بھی عدالت کے سامنے پیش کی۔

وزارت خارجہ افسر نے عدالت کو پاکستان ہائی کمیشن لندن کے ساتھ ہونے والی خط و کتابت کا بتایا، مبشر خان نے بیان بھی ریکارڈ کرایا۔

ایف آئی اے لاہور کے افسر اعجاز احمد نے نواز شریف کی ماڈل ٹاون اور جاتی عمرہ رہائش گاہ اشتہار چسپاں کرنے کی تعمیل رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نوازشریف کا اشتہار اونچی آواز میں پڑھا پھر اس کو چسپاں کیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے افسران کا اتھارٹی لیٹر کہاں ہے؟ ایف آئی اے لاہورکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق مسعود نے حلف اٹھانے کے بعد بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ ہمیں نواز شریف کی رہائش گاہ پر بتایا گیا کہ عطا اللہ تارڑ تمام معاملات کو ڈیل کرتے ہیں، تاہم ان کے بارے میں کہا گیا کہ وہ اس دن اسلام آباد میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے ہم نے پہلے اشتہار اونچی آواز میں پڑھا پھر اس کو نواز شریف کی رہائش گاہ پر چسپاں کردیا۔

گواہ نے بیان دیا کہ یف آئی اے ٹیم نے کارروائی کے دوران تصاویر بھی بنائیں، جو ریکارڈ کا حصہ بنا دی گئی ہیں۔ عدالت نے بیان ریکارڈ کرانے والے افسران کو ہدایت دی کہ آپ دستخط کرکے جائیں گے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے بیان دیا کہ اپیلوں پر سماعت سے قبل متفرق درخواستوں پر سماعت ہونی چاہیے، دو متفرق درخواستیں ہیں جو سابق جج احتساب عدالت سے متعلق ہیں، ابھی صورت مکمل تبدیلی ہو چکی ہے نوازشریف کو اشتہاری قرار دیا جانا ہے، شورٹیز سے متعلق شوکاز نوٹس ایشو ہوگا، پرویز مشرف کیس میں یہی عدالت ایک فیصلہ دے چکی ہے۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو ہدایت جاری کیں کہ آپ پر اب زیادہ ذمہ داری ہے کیونکہ دوسری طرف سے کوئی نہیں، کیا العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل کو الگ رکھا جائے یا اسی کے ساتھ؟

 نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ العزیزیہ ریفرنس اپیل مکمل طور پر الگ ہے اس کو الگ ہی دیکھنا چاہیے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ اب اکیلے ہیں، دوسری سائیڈ تو ہے ہی نہیں آپ نے عدالت کی معاونت کرنا ہے، کیا آئندہ سماعت پر آپ متفرق درخواستوں پر دلائل دیں گے؟

عدالت نے کہا کہ ارشد ملک کا کنڈکٹ تو دیکھنا ہے اس کے اثرات ڈائریکٹ فیصلے پر ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نوازشریف کی ایک درخواست ہے دوسری ناصر بٹ کی متفرق درخواست ہے۔

عدالت نے کہا کہ جج ارشد ملک کا بیان حلفی بھی ریکارڈ کے ساتھ موجود ہے، کیا ہم پہلے متفرق درخواستوں کو سنیں یا اپیل کے میرٹس کو سنیں، اگر کوئی مفرور ہے تو کیا اس کا حق ختم ہو جائے گا عدالت کی معاونت کریں۔

بعد ازاں عدالت نے حکم دیا کہ العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا جائے، نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق تھوڑی دیر بعد تحریری حکم جاری کریں گے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ نواز شریف غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں بھی اشتہاری قرار دیئے جاچکے ہیں۔

Tags: اسلام آباد ہائیکورٹالعزیزیہ ریفرنسایون فیلڈ ریفرنسنواز شریف
sohail

sohail

Next Post

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول میں 24 گھنٹے کی توسیع مل گئی

اسحاق ڈار کا انٹرویو دیکھیں تو پتا چلتا ہے پریشانی کیا ہوتی ہے، وزیر اعظم

صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 4.96 روپے فی یونٹ کمی

چین نے دنیا کو کورونا ویکسین دینے کا اعلان کر دیا

خسرو بختیار، ہاشم جواں بخت کو کام سے روکا جائے، سپریم کورٹ میں درخواست دائر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In