• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

خسرو بختیار، ہاشم جواں بخت کو کام سے روکا جائے، سپریم کورٹ میں درخواست دائر

by sohail
دسمبر 2, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز خسرو بختیار اور صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت کو کام سے روکنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست محمد احسن عابد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں وزیر اعظم ، چیئرمین نیب، ڈی جی نیب ملتان، ڈی جی نیب لاہور کو بھی فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ خسرو بختیار نے 100 ارب سے زائد کے اثاثہ جات کو چھپایا ہے۔ انہوں نے اپنے 6 گھر، 80 کروڑ کے ترسیلات زر اور 6 شوگر ملیں بھی ظاہر نہیں کیں۔

درخواست گزار کے مطابق خسرو بختیار نے اپنی 5 پاور جنریشن کمپنیوں کو بھی چھپایا، انہوں نے الیکشن کمیشن میں 20 کروڑ کے اثاثہ جات کو ظاہر کیا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ رحیم یار خان سے خسرو بختیار کے حلقے کے ووٹر ہیں اور انہوں نے نیب میں ان ک کے خلاف درخواست دی تھی۔

انہوں نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ نیب ملتان نے ان کی شکایت کی ویریفیکیشن کر کے رپورٹ چیئرمین نیب کو دی جس میں انکشاف ہوا کہ خسرو بختیار اور ان کے خاندان کے پاس ممبر قومی اسمبلی بننے سے پہلے 5702 کنال کی زرعی اراضی تھی جو کہ پورے خاندان کا واحد ذریعہ کفالت تھا۔

درخواست گزار کے مطابق 2004 میں کابینہ میں شمولیت کے بعد خسرو بختیار کے اہلخانہ کے نام پرمذکورہ اراضی سے آمدن اربوں روپے تک پہنچ گئی۔ نیب کی رپورٹ کے مطابق خسرو بختیار نے اپنی والدہ ، بھائیوں اور بیویوں کے نام پر 4 شوگر ملز، 5 پاور جنریشن کمپنیاں ، 4 انویسٹمنٹ کمپنیاں اور ایک ایتھانول پراسیسنگ کمپنی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی نیب ملتان کی رپورٹ کے مطابق خسرو بختیار کی زرعی اراضی 5702 کنال سے بڑھ کر 7780 کنال ہوئی اور گھروں اور پلاٹس کی تعداد بھی 6 سے 7 ہو گئی۔ نیب رپورٹ کے مطابق خسرو بختیار کے خاندان نے 2011 سے 2018 تک 797 ملین روپے کی ترسیلات زر وصول کیے جبکہ ایف بی آر کے گوشواروں میں بھی خاندان کے اثاثوں میں مسلسل اضافہ ظاہر ہو رہا ہے ۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نیب رپورٹ کے مطابق اس وقت خسرو بختیار کے اثاثے 100 ارب روپے سے زائد ہیں ۔

سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں درخواستگزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے متعدد درخواستیں چیف جسٹس آف پاکستان، چیئرمین نیب، لاہور اور ملتان نیب کے ڈی جیز کو دیں تاہم ابھی تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی کیونکہ خسرو بختیار اپنا سیاسی اثرو رسوخ نیب پر استعمال کر رہے ہیں ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حلیم خان کے خلاف نیب تحقیقات کے دوران انہیں سٹیپ ڈاﺅن کرایا گیا تھا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خسرو بختیار اور ان کے بھائی ہاشم جواں بخش کو بھی کام سے روکنے کے لیے احکامات جاری کیے جائیں۔

Tags: خسرو بختیارسپریم کورٹ آف پاکستانہاشم جواں بخت
sohail

sohail

Next Post

مصری ماڈل کی فرعونی لباس میں تصاویر پر ہنگامہ، فوٹوگرافر گرفتار

تنہا اداس ہاتھی کاون کو کمبوڈیا میں نئے ساتھی مل گئے

شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر کو پاکستان میں تلور کا شکار کرنے کی اجازت مل گئی

آسکر ایوارڈز کی تقریب ورچوئل یا روایتی؟ انتظامیہ نے وضاحت کر دی

شریف فیملی کی منی لانڈرنگ میں اسحاق ڈار کا کردار، رؤف کلاسرا کے انکشافات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In