دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس اور اے بی سی ٹیلی وژن نیٹ ورک نے اعلان کیا ہے کہ فلمی ستاروں کو آسکر ایوارڈ دینے کے لیے ورچوئل تقریب کا انقعاد نہیں کیا جائے گا۔
فلمی دنیا میں گزشتہ 88 سال سے دنیا میں سب سے نمایاں اور مشہور ایوارڈ دینے والے ادارے کے مطابق ایوارڈ دینے والی تقریب ہر سال کی طرح منعقد کی جائے گی۔
موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس اور اے بی سی ٹیلی وژن نیٹ ورک کی جانب سے تقریب آئندہ سال 25 اپریل کو منقعد کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل کورونا وبا کی وجہ سے آسکر ایوارڈز کی تقریب کو دو ماہ کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا جس کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ ادارہ رواں سال ورچوئل تقریب منقعد کرے گا۔
ادارے نے رواں سال تصدیق کی تھی کہ کورونا کی وجہ سے ‘آسکر’ 2021 کی تقریب فروری کے بجائے اپریل میں منعقد کی جائے گی۔
ایوارڈز تقریب کو ہر سال کی طرح ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے ڈولبے تھیٹرز میں منعقد کیا جائے گا، جہاں 3400 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔
رواں سال ہونے والی تقریب کے بارے میں وضاحت نہیں کی گئی کہ شو میں کتنے فلمی ستاروں کو مدعو کیا جائے گا۔
ادارے کی جانب سے کورونا پروٹوکولز کے بارے میں بھی کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں گیا۔
ادارے نے اب تک تقریب کے لیے کیے جانے والے حفاظتی انتظامات کے بارے میں بھی کوئی بات نہیں کی تاہم امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ تھیٹر کے باہر اسکینر نصب کیے جا رہے ہیں۔
93 آسکرز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان آئندہ سال 15 مارچ کو کیا جائے گا جب کہ اکیڈمی 15 اپریل تک شارٹ لسٹ ہونے والی فلموں کی حتمی فہرست جاری کردے گی۔
یاد رہے کورونا وبا کے باعث گروپ ٹونٹی کا بھی ورچوئل اجلاس منقعد کیا گیا تھا جس کی سربراہی سعودی عرب نے کی تھی۔