• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر کو پاکستان میں تلور کا شکار کرنے کی اجازت مل گئی

by sohail
دسمبر 2, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور شاہی خاندان کے دیگر دو ارکان کو پاکستانی حکومت کی جانب سے تلور یا ہوبارا بسٹرڈ کے شکار کی اجازت دے دی گئی ہے۔

شاہی خاندان کے افراد کو 21-2020 کے شکار سیزن میں بین الاقوامی تحفظ کے حامل پرندے تلور کے شکار کا اجازت نامہ جاری کردیا۔

حکام کے مطابق شکاریوں کو بلوچستان اور پنجاب کے مخصوص علاقوں میں شکار کی اجازت دی گئی ہے۔

دوسری جانب وزارت خارجہ کی جانب سے تلور کے شکار کا تحریری اجازت نامہ جاری کرتے ہوئے پروٹول کا خیال نا رکھنے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے کو بھیجی گئی شکاریوں کی فہرست میں سب سے طاقتور شخص اور سعودی عرب کے اصل حکمران محمد بن سلمان کا نام سب سے نیچے درج تھا۔

یاد رہے کہ سرد وسط ایشیا کے سرد خطوں میں رہنے والے تلور نامی پرندے ہر سال جنوب کے گرم ماحول کی جانب ہجرت کرتے ہیں جنہیں سعودی شہزادے اور شیخ خصوصی طور پر شکار کرنے آتے ہیں۔

ان شکاریوں کو حکومت وقت خصوصی اجازت نامے جاری کرتی ہے۔

اس سے قبل رواں سال اکتوبر میں خلیجی ممالک سے لائے گئے ہزاروں تلور صحرائے چولستان میں چھوڑ دیے گئے تھے۔

ان پرندوں کی افزائش نسل خلیجی ریاست میں پنجروں میں کی گئی تھی۔

ان نایاب پرندوں کو تلور کے تحٖفظ کے لیے قائم بین الاقوامی فنڈ یعنی انٹرنیشنل فنڈ فار ہوبار کنزرویشن (آئی ایف ایچ سی) کے مطابق ان پرندوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان لائے جنہیں قرنطینہ میں رکھنے اور معائنہ کرنے کے بعد جانوروں کی صحت کے محکمے نے سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔

عوامی تنقید

عرصہ دراز سے سعودی شہزادے اور شیخ ان پرندوں کے شکار کے لیے پاکستان کا رخ کرتے ہیں۔

شاہی خاندان کے افراد کو اس نایاب پرندے کے شکار کی اجازت دینے پر عوام ہمیشہ سخت ردعمل کا اظہار کرتی رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان اس سے قبل اپوزیشن کا حصہ رہنے کے دوران سابقہ حکومتوں کو تلور کے شکار کی اجازت دینے پر تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

عمران خان نے خیبرپختوا میں حکومت کے دوران کسی سعودی شیخ کو تلور کے شکار کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

Tags: بلوچستانتلور کا شکارسعودی ولی عہدشکاریمحمد بن سلمانہوبارا بسٹرڈ
sohail

sohail

Next Post

آسکر ایوارڈز کی تقریب ورچوئل یا روایتی؟ انتظامیہ نے وضاحت کر دی

شریف فیملی کی منی لانڈرنگ میں اسحاق ڈار کا کردار، رؤف کلاسرا کے انکشافات

عالمی ثالثی عدالت نے اکمل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

ملالہ یوسفزئی نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا

سی سی پی او لاہور سے اختلافات، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو تبدیل کر دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In