• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

برطانیہ کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دینے والا پہلا ملک بن گیا

by sohail
دسمبر 2, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

برطانیہ امریکی فارماسیوٹیکل کمپنی فائزر کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دینے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حکومت نے فائزر کمپنی کی دوا کے عام استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

برطانوی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ویکسین عام استعمال کے لیے اگلے ہفتے سے متعارف کرائی جائے گی۔

دوسری جانب فائزر نے امریکی ڈرگ اینڈ فوڈ ریگولیڑتی اتھارٹی سے ویکسین کے ہنگامی بنیادوں پر استعمال کرنے کی اجازت طلب کر رکھی ہے۔ ایف ڈی اے کمپنی کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ 10 دسمبر کو کرے گی۔

برطانوی ریگولیٹر ایم ایچ آر اے کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مقابل 95 فیصد تک تحفظ فراہم کرنے والی ویکسین استعمال کے لیے محفوط ہے۔ ترجیحی گروپس میں شامل افراد کو ویکسین کی فراہمی کا عمل چند روز میں شروع ہو جائے گا۔

برطانیہ کی جانب سے پہلے ہی چار کروڑ خوراکوں کا آرڈر دیا جا چکا ہے جو دو کروڑ افراد کو دو خوراکیں مہیا کرنے کے لیے کافی ہے۔

فائزر کی جانب سے برطانوی حکومت کی اجازت کے بعد خوشی کا اظہار کیا گیا ہے، کمپنی ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کی جانب سے ہماری ویکسین کے استعمال کی اجازت ملنا کورونا کے خلاف جنگ میں تاریخی لمحہ ہے۔

فائزر کے جرمن پارٹنر بائیو ٹک کا کہنا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں دوسرے ممالک سے بھی ویکسین کے استعمال کی اجازت حاصل کریں گے۔

یاد رہے امریکی دوا ساز کمپنی فیزر اور ان کے جرمن ساتھی بیون ٹیک نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کی ویکسین 90 فیصد سے زیادہ موثر ثابت ہوئی ہے جو کورونا کے خلاف جاری جنگ میں بڑی کامیابی ثابت ہو سکتی ہے۔

گزشتہ ماہ فائزر اور بائیواین ٹیک کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ ابتدائی تجزیے کے مطابق ان کی تیار کردہ ویکسین 90 فیصد سے زائد افراد کو کورونا سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔ اس کے کلینکل ٹرائلز میں 43 ہزار افراد نے حصہ لیا تھا۔

امریکہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن چکا ہے، امریکہ کی جان ہیپکنز یونیورسٹی کے اعداد وشمار کے مطابق یہ تعداد 99 لاکھ 72 ہزار ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 237,574 سے تجاوز کر گئی ہے

Tags: امریکی ڈرگ اینڈ فوڈ ریگولیڑتی اتھارٹیبرطانوی میڈیابرطانیہدوا ساز کمپنیفائزرکوروبا وبا
sohail

sohail

Next Post

سندھ حکومت نے آئی جی مشتاق مہر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

نواز شریف العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں اشتہاری مجرم قرار

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول میں 24 گھنٹے کی توسیع مل گئی

اسحاق ڈار کا انٹرویو دیکھیں تو پتا چلتا ہے پریشانی کیا ہوتی ہے، وزیر اعظم

صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 4.96 روپے فی یونٹ کمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In