• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

نیب جیسے رشوت خور ادارے کو تسلیم نہیں کرتے، مولانا فضل الرحمان

by sohail
دسمبر 2, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نیب جیسے رشوت خور ادارے کو تسلیم نہیں کرتے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جب ہم اس ادارے کو تسلیم نہیں کرتے، اس کے نوٹس کی بھی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکنان اور قریبی رفقاء کو نیب کی جانب سے نوٹس جاری کرنا کردار کشی کی روایتی مہم ہے، ایسے نوٹسز کی کوئی قانونی اہمیت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے نفسیاتی ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونے والے نہیں ہیں، ان شاءاللہ منزل پر پہنچ کر ہی دم لیں گے۔

پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق اور جمہوری آزادیوں کا تحفظ کرنا سیاسی قیادت کی اولین ذمہ داری ہے اور دنیا کی کوئی قوت ہمیں اس مشن سے روک نہیں سکتی۔

یاد رہے کہ نیب کی جانب سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں گل اصغر اور نور اصغر کو 10 دسمبر کو نیب میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

ل اصغر اور نور اصغر کی نیب میں طلبی آمدن سے زائد اثاثہ جات، کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کے الزام پر کی گئی ہے۔

نیب کے نوٹس کے مطابق دونوں افراد کو 10 دسمبر کو صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے، جہاں کی کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم ان سے سوالات کرے گی۔

خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں قومی احتساب بیورو نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور اس حوالے سے مختلف امور پر تفتیشی ٹیم تحقیقات کررہی ہے۔

اس ضمن میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اپنی بقا کے لیے نیب کو استعمال کررہی ہے، اپوزیشن رفتارکوتیزکرتی ہے تو نیب بھی حرکت میں آجاتی ہے۔

Tags: احتساب ادارہپاکستان ڈیموکریٹ موومنٹپی ڈی ایممولانا فضل الرحماننیب
sohail

sohail

Next Post

برطانیہ کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دینے والا پہلا ملک بن گیا

سندھ حکومت نے آئی جی مشتاق مہر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

نواز شریف العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں اشتہاری مجرم قرار

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول میں 24 گھنٹے کی توسیع مل گئی

اسحاق ڈار کا انٹرویو دیکھیں تو پتا چلتا ہے پریشانی کیا ہوتی ہے، وزیر اعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In