• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

جاپان میں شرح پیدائش بڑھانے کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کا فیصلہ

by sohail
دسمبر 9, 2020
in تازہ ترین, ٹیکنالوجی, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جاپانی حکومت نے ملک کی گرتی شرح پیدائش کو بہتر کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کے میدان میں بڑی رقم خرچ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے بنائی گئی اسکیمز کے ذریعے رہائشیوں کو شریک زندگی تلاش کرنے میں آسانی ہوگی۔

اگلے سال سے جاپان ایسی مقامی حکومتوں کو سبسڈی فراہم کرے گا جو پہلے سے ہی مصنوعی ذہانت پر مبنی ایسے منصوبے بنا رہی ہیں جن کے ذریعے لوگوں کو موزوں شریک حیات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔   

جاپان میں پچھلے سال پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد 865،000 سے کم رہی جو کہ جاپان میں اب تک کی ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے۔ ان اعداد و شمار کو پیش نظر رکھتے ہوئے جاپان عرصہ دراز سے اس کمی کو دور کرنے کے منصوبے بنا رہا ہے۔

اے ایف پی خبررساں ادارے کے مطابق مصنوعی ذہانت پر مبنی منصوبوں کے سلسلے میں جاپانی سرکار اگلے سال مقامی حکام کے لئے 3 کھرب 79 کروڑ روپے مختص کرے گی۔

اس سلسلے میں پہلے ہھی حکومت کی طرف سے کئی ایسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کے ذریعے عوام کی طرف سے جمع کردہ ایسے فارمز کا تجزیہ بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جن میں ان کی ذاتی تفصیلات درج ہوتی ہیں۔

ان مصنوعی ذہانت پر مبنی اقدامات میں سے چند انتظامات ایسے ہیں جن میں آمدنی اور عمر کو معیار بنایا گیا ہے جو کہ صرف اس صورت میں نتیجہ فراہم کرتے ہیں جب جمع کردہ تفصیلات (آمدنی اور عمر) کسی دوسرے شخص کی جمع کردہ تفصیلات سے بہترین مطابقت رکھتی ہوں۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان فنڈز کے ذریعے حکام مصنوعی ذہانت کے ذریعے بنائے گئے انتظامات میں لوگوں کی مزید تفصیلات شامل کر کے ان انتظامات کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

ملکی لائحہ عمل بنانے والے ملک کی گرتی ہوئی افرادی قوت اور فلاح و بہبود کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو پہلو بہ پہلو رکھنے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں ۔ مصنوعی ذہانت پر مبنی اقدامات بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔

Tags: جاپان میں کم ہوتی شرح پیدائشمصنوعی ذہانت
sohail

sohail

Next Post

اپوزیشن استعفے دے گی تو خالی نشستوں پر آئینی طور پر ضمنی انتخابات ہوں گے، اعتزاز احسن

تائیوان میں 8 سیکنڈ کے لیے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لاکھوں کا جرمانہ

امریکی کمپنی نے دنیا کا سب سے بڑا ڈرون طیارہ تیار کر لیا

لیگی اراکین اسمبلی کی جانب سے پارٹی قیادت کو استعفے جمع کرانے کا سلسلہ جاری

معروف اداکارہ نیلم منیر کورونا میں مبتلا ہو گئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In