• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

اپوزیشن استعفے دے گی تو خالی نشستوں پر آئینی طور پر ضمنی انتخابات ہوں گے، اعتزاز احسن

by sohail
دسمبر 9, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اپوزیشن سینیٹ سے استعفوں کا اتنا بڑا تحفہ کبھی بھی نہیں دے گی اور اگر ایسا کیا تو یہ بہت بڑی حماقت ہوگی۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ آئین میں لکھا ہے کہ اگر اسمبلی تحلیل نہ ہوئی تو آئین کی رو سے عمران خان ہی وزیراعظم رہیں گے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومتیں جلسے جلوس سے نہیں جاتیں بلکہ صرف تیسری طاقت ہی اُنہیں گراتی ہے لیکن ن لیگ نے تو تیسری طاقت کے ساتھ بھی ٹکر لی ہے۔

ان سے سوال کیا گیا کہ اگر ڈیڑھ سو افراد استعفے دیتے ہیں تو ضمنی الیکشن ہو گا یا نیا الیکشن ہو گا؟

اس پر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اتنے استعفوں پر اسمبلی تحلیل نہیں ہوتی، ان نشستوں پر ضمنی انتخابات ہی ہوں گے اور عمران خان وزیراعظم رہیں گے کیونکہ آئین کے مطابق حکومت کو اپنی اکثریت دکھانے کے لیے 172 اراکین اسمبلی کی حمایت چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسمبلی میں کوئی شخص کورم میں کمی کی نشاندہی نہیں کرتا تو اسمبلی میں جتنے کم لوگ بھی بیٹھے ہوں وہ چلتی رہے گی۔

انہوں نے پی ڈی ایم کو کورونا کی وجہ سے اپنے جلسے جلوس ملتوی کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ملکی سیاست کو تصادم کی طرف لے کر جا رہی ہیں لیکن ان کا منصوبہ کامیاب ہوتا نظر نہیں آرہا ، اپوزیشن جماعتوں کو بھی سوچنا چاہیئے کہ نوازشريف کے بیانیے میں پی ڈی ایم کا مفاد نہیں ہے۔

انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ استعفے دینے کا ایٹم بم چلانے کا فیصلہ مسلم لیگ ن اکیلے اپنے طور پر کیسے کر سکتی ہے؟ جس بھی سیاسی جماعت کو زیادہ شوق ہے تو وہ اپنے استعفے جمع کرائے لیکن میری ذاتی رائے میں پیپلزپارٹی کو استعفوں کی حد تک نہیں جانا چاہیئے۔

Tags: اپوزیشن کے استعفےپاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹچوہدری اعتزاز احسن
sohail

sohail

Next Post

تائیوان میں 8 سیکنڈ کے لیے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لاکھوں کا جرمانہ

امریکی کمپنی نے دنیا کا سب سے بڑا ڈرون طیارہ تیار کر لیا

لیگی اراکین اسمبلی کی جانب سے پارٹی قیادت کو استعفے جمع کرانے کا سلسلہ جاری

معروف اداکارہ نیلم منیر کورونا میں مبتلا ہو گئیں

پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے کے ذمہ دار ڈی جے بٹ گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In