امریکی کمپنی نے ‘راون ایکس’ کے نام سے دنیا کا سب سے بڑا ڈرون طیارہ تیار کر لیا، جو بہت کم وقت اور کم خرچ پر مصنوعی سیارچوں کو خلا تک پہنچانے کے کام آئے گا۔
امریکی کمپنی کا تیار کردہ یہ ڈرون 80 فٹ لمبا اور 18 فٹ چوڑا ہے جبکہ اس کے بازوؤں کا پھیلاؤ 60 فٹ ہے۔
طویل اور بڑی جسامت کے باوجود اسے ٹیک آف اور لینڈنگ کیلئے صرف ایک میل لمبے رن وے کی ضرورت درکار ہو گی۔
مذکورہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ طیارہ مکمل طور پر خود کار انداز میں اڑان بھر سکے گا، اور اسی طرح واپس زمین پر اتر سکے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس طیارے میں کوئی پائلٹ سوار تو نہیں ہوگا، تاہم کوئی نہ کوئی پائلٹ دور بیٹھ کر اسے کنٹرول ضرور کر رہا ہوگا۔
کمپنی کے مطابق ہم اسے نیم خود کار کہہ سکتے ہیں، لیکن یہ مکمل خود کار نہیں ہو گا۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان کے تیار کردہ راون ایکس ڈرونز سخت جان ہونے کی وجسہ سے کسی بھی موسم میں پرواز کر سکتے ہیں۔
کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک پرواز کے بعد زمین پر اترنے والے بقییہ ڈرون کا 70 فیصد حصہ دوبارہ استعمال ہوتا ہے۔
امریکہ کی طیارہ ساز ایوم کمپنی کا ہدف ہے کہ ایسے ڈرونز جلد از جلد تیار کر لئے جائیں جو ایک پرواز کے بعد اگلی پرواز کیلئے 100 فیصد تک دوبارہ قابل استعمال ہوں۔